بین الاقوامی مرکزمیں جرمن لینگویج کورس4نومبر سے شروع ہوگا
ماہرین وڈیو کانفرنس اور ویبینار ٹیکنالوجی کے ذریعے لیکچر دینگے،بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کا اعلان
یہ کورس سائرن حکومتِ سندھ اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے باہمی تعاون سے ہورہا ہے
کراچی۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت4ماہ پر مشتمل ہائبرڈ جرمن لینگویج کورس برائے2025کا آغاز لطیف ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر، جامعہ کراچی میں 4نومبر سے ہوگا۔
آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق یہ کورس4نومبر2025سے شروع ہو کر12فروری2026کو ختم ہوگا جبکہ اس کورس میں کلاسیں منگل اور جمعرات کو دو بجے سے چار بجے شام کے درمیان منعقد ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق اس کورس کا اہتمام سندھ اینوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک(سائرن) کے باہمی تعاون سے ہورہا ہے، گوئٹے انسٹی ٹیوٹ، پاکستان کے ماہرین کے لیکچروڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی نشر ہونگے۔ چار ماہ پر مشتمل اس کورس کا مقصدیونیورسٹی تعلیم سے جڑے ہوئے طالب علموں کو جرمن زبان سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس کورس کی کل فیس5ہزار روپے ہے جبکہ اس میں شرکت کرنے کے لیے اُمیدوار کو کم از کم انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی سند کا حامل ہونا ضروری ہے۔ کورس کے آخر میں کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی، اس کورس کی تفصیلات آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں:
http://iccs.edu/page-language-courses
میڈیاایڈوائزر























