سجل علی احد رضا میر کو ایکس پر اب بھی فالو کر رہی ہیں؟
سجل علی اور احد رضا میر کو شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باوقار جوڑے کے طور پر سراہا جاتا تھا، ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، جو بعد ازاں حقیقی زندگی کے رشتے میں بدل گئی۔
جون 2019 میں دونوں کی منگنی ہوئی اور مارچ 2020 میں انہوں نے ابوظہبی میں ایک سادہ مگر یادگار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کی۔

صرف دو سال بعد ہی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، خاص طور پر اُس وقت جب احد رضا میر سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی کی تقریبات میں نظر نہیں آئے، بالآخر مارچ 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، مگر انہوں نے اس معاملے پر کبھی کھل کر بات نہیں کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ طلاق کے بعد بھی سجل علی نے اپنے سابق سسر آصف رضا میر کے ساتھ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں کام کیا، جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا۔


===========
Courtesy jang news























