بھارت میں گاڑی پر اسٹنٹ دکھانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گریٹر نوئیڈا میں ایک شخص کے لیے کار اسٹنٹ جلد ہی مہنگی غلطی میں بدل گیا۔
وائرل ویڈیو میں نوجوان کو گاڑی سڑک پر لاپرواہی سے چلاتے ہوئے دیکھا گیا جس کی وائرل ویڈیو نے ناظرین کو حیران کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی مصروف سڑک پر تیز رفتاری سے لتی ہے اور ڈرائیور اچانک ہی بریک لگا کر گاڑی کو پارک کردیتا ہے۔
تاہم ویڈیو کے آخر میں 57 ہزار 500 روپے مالیت کا چالان دکھایا گیا ہے جو نوجوان کو لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر دیا گیا ہے۔
نوجوان پر ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ای چالان کیا۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں اور صارفین پولیس کے فوری ایکشن کو سراہا رہے ہیں۔
https://x.com/GreaterNoidaW/status/1976666223053337072?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1976666223053337072%7Ctwgr%5E02295167c833431d57adb4edecd4b882e4da87cd%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fviral-video-man-shows-off-dangerous-stunt%2F























