مصر میں تیار کی گئی کشتی نما کار نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی

مختلف ممالک میں ایسی ایجادات کا مشاہدہ اکثر ہوتا ہے جو دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیتی ہیں، ان ہی میں جدید کار نما کشتی بھی شامل ہے جو مصر میں تیار کی جاتی ہیں۔

مصر میں بنائی جانے والی کشتی نما کار بھی ان ہی میں سے ایک ہے جو اپنی جدت اور انفرادیت سے دنیا بھر میں پسند کی جارہی ہے۔

جی ہاں !! ویڈیو میں دکھایا جانے والا یہ کوئی اے آئی کلپ نہیں ہے بلکہ یہ ایک جیٹ کار ہے، اسے مصر میں تیار کیا گیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/DPwLH8eDYbT/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

بظاہر دیکھنے میں تو یہ ایک کشتی نما کار ہے لیکن اسے مخصوص انداز سے تخلیق کیا گیا ہے، یہ گاڑی خشکی پر نہیں چلائی جاسکتی۔

ہاتھوں سے بنائی گئی ان کاروں کو فائبر گلاس کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے، مصر میں تیار کی گئی یہ جیٹ کاریں دنیا بھر میں تقریباً 70 ممالک میں فروخت کی جارہی ہیں۔

اس گاڑی کے خریدار اپنی پسند کے مطابق کار کا ڈیزائن بنوا سکتے ہیں، بس آپ انجن کی طاقت کا انتخاب کریں اور اگلے دو ہفتوں میں یہ کار آپ کے گھر پہنچا دی جائے گی۔