آج رات ایشیا پر کون حکومت کرے گا؟

دن وہ ہے جس کا پورے برصغیر اور پوری کرکٹ دنیا کو انتظار تھا۔ “پاک بمقابلہ انڈیا فائنل”۔ یہ محض ایک کرکٹ میچ نہیں، یہ ایک جذبہ ہے، ایک جنون ہے، ایک ایسی آگ ہے جو کروڑوں دلوں میں سلگ رہی ہے۔ یہ وہ مقابلہ ہے جس کی گونج ہمالیہ کی چوٹیوں سے لے کر بحر ہند کی لہروں تک سنائی دیتی ہے۔ یہ وہ جنگ ہے جو 22 گز کے میدان میں لڑی جاتی ہے مگر اس کے زخم اور اعزاز کروڑوں دلوں پر ثبت ہوتے ہیں۔

تاریخ کے آئینے میں: ایک ایسی دشمنی جو کھیل سے بڑھ کر ہے

پاکستان اور بھارت کا کرکٹ مقابلہ کھیل کی دنیا کی وہ واحد دشمنی ہے جس کا وزن الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔ یہ رقابت صرف بلے اور گیند تک محدود نہیں۔ اس کے تار ہماری مشترکہ تاریخ، سیاست، ثقافت اور تقسیم کے المیے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہر میچ ایک نئے باب کی مانند ہوتا ہے جو ماضی کے زخموں اور مستقبل کی امیدوں کو سمیٹے ہوتا ہے۔

=======================

=========

جب یہ دونوں ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تو محسوس ہوتا ہے جیسے وقت تھم سا جاتا ہے۔ ہوا کا رخ بدل جاتا ہے۔ ہر بال، ہر رن، ہر وکٹ ایک داستان بن جاتی ہے۔ یہ وہ میچ ہے جہاں ہیرو بھی بنتے ہیں اور villain بھی۔ جہاں ایک چھکا کسی نوجوان کے خوابوں کی پرواز بن جاتا ہے تو ایک آؤٹ ہو جانے والا بلے کروڑوں آنکھوں میں آنسو بھر دیتا ہے