کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے محکمہ ترقی نسواں کے زیراہتمام قائم وومن بازار کا دورہ کیا۔

سبی 18 ستمبر2025:
کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے محکمہ ترقی نسواں کے زیراہتمام قائم وومن بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو وومن سینٹر و شیلٹر ہوم کی مینیجر رخشندہ کوکب نے کمشنر سبی کو وومن بازار میں خواتین کو دی جانے والی سہولیات اور سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سبی ڈویژن نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وومن بازار خواتین کی معاشی خودمختاری کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنے ہنر کے ذریعے معاشرے کا فعال اور باوقار حصہ بنانا وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گی۔ اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن نے وومن ڈویلپمنٹ کمپلیکس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور کہا کہ سبی ڈویژن کو سرسبز و شاداب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔