بلڈ پریشر پر سخت کنٹرول صحت کیساتھ اخراجات بھی قابو میں رکھتا ہے، تحقیق

معروف امریکی میڈیکل جرنل انالز آف انٹرنل میڈیسن میں محققین کی شائع شدہ رپورٹ کے مطابق بلڈ پریشر کو 120 سیسٹولک سے کم سطح پر قابو میں رکھنا دل کے دورے، فالج، ہارٹ فیل اور دل سے متعلق دیگر صحت کے مسائل کو بہتر اور موثر طریقے سے قابو میں رکھتا ہے۔

==================

For more news Please visit www.jeeveypakistan.com

=========

==================

محققین کے مطابق یہ طریقہ اخراجات کے لحاظ سے بھی موثر ہے کیونکہ بلڈ پریشر کو سختی سے قابو میں رکھنے سے علاج کے اخراجات میں صرف معمولی سا اضافہ ہوتا ہے۔

اس تحقیقی ٹیم کی سربراہ اور برمنگھم اینڈ وومین اسپتال بوسٹن کی انویسٹیگٹر کیرن اسمتھ کے مطابق یہ تحقیق ان مریضوں اور ان کے معالجین کے لیے معاون ہوگی جو امراض قلب کے خطرے سے دوچار ہیں، کیونکہ وہ اب بلڈ پریشر کو سختی سے کنٹرول کرنے کو اپنا ہدف بنائیں گے۔

=============

Courtesy jang news urdu