
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق قائدِ حزبِ اختلاف اور رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی سے ڈیفنس کراچی میں واقع سید ہاؤس میں ملاقات
=======================
عمران خان کے بیٹوں نے اپلائی نہیں کیا، درخواست دیں فوری ویزہ مل جائے گا، وزیرمملکت داخلہ
قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں، والد سے ملیں، شعبدہ بازی نہ کریں جہاں 1200 قیدی رکھے جاتے ہیں عمران خان بھی وہاں رہ رہے ہیں، مرضی کا کُک اور مرضی کا مینیو ہے؛ طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
عمران خان کے بیٹوں نے اپلائی نہیں کیا، درخواست دیں فوری ویزہ مل جائے ..
اسلام آباد – وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ کیلئے اپلائی نہیں کیا، وہ درخواست دیں تو فوری ویزہ مل جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں 1200 قیدی رکھے جاتے ہیں، عمران خان وہاں رہ رہے ہیں، مرضی کا کُک، مرضی کا مینیو ہے، عمران خان کے بیٹے ویزہ کے لیے اپلائی کریں اور ٹریکنگ نمبر دیں گے تو فوری ویزہ مل جائے گا، وہ پاکستان آئیں، والد سے ملیں، شعبدہ بازی نہ کریں لیکن آپ کے بچے آپ کے قریب نہیں آنا چاہتے، پاکستان کارڈ نہیں لینا چاہ رہے۔
سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ ٹو بہت واضح کیس تھا، اس میں سزا ہونی ہی تھی، ان کے پاس صفائی موجود نہیں تھی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ون میں نہ ڈنر سیٹ چھوڑا، نہ فون سیٹ، یہ تو دنیا بھر کا نایاب اربوں روپے کا ہار تھا، اس کی غلط قیمت لگوائی، توشہ خانہ حکمران کے پاس امانت کے طور پر ہوتا ہے، اس میں خیانت کی گئی، چند روپے دے کر اربوں روپے کا ہار اپنے پاس رکھا، کیس میں 14، 15 مہینے لگے، فیصلہ چند ہفتوں میں ہو سکتا تھا، خیر دیر آئے درست آئے، یہ فیصلے جلد ہونا چاہیے تھے، انہیں سوال اٹھانے کا موقع نہیں ملتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہیرے جواہرات ہضم کیے، پی ٹی آئی کا سیاسی نعرہ ہی کرپشن تھا، لوگوں کو ریاست مدینہ دکھا کر جیبیں بھری گئیں، یہ پاکستان کےلئے شرمندگی کا باعث ہے، ہم بیرون مُلک دورے پر جاتے ہیں تو اُن ممالک میں غم وغصہ ہے کہ ہمارے تحائف کا غلط استعمال ہوا، نئی نئی شادی ہوئی ہو، آپ داماد کو گھڑی دیں، وہ بیچ دے تو لوگ کہتے ہیں اِس کا کوئی حال نہیں، اس کیس میں سزا پہلے ہونی چاہئے تھی لیکن 15 ماہ لگے، نظام عدل کی یہ حالت ہے کہ 9 مئی کو دن دیہاڑے کام ہوا، عینی شاہدین ہیں، کیمرہ فوٹیج ہے، تحریک انصاف خود تسلیم کرتی ہے کہ ہم نے کیا، اُن کا سوشل میڈیا گواہ ہے، آج تک 9 مئی پر بھی پوری سزا نہیں ہوئی۔


























