ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کی کھل کر تعریف کی: امریکی اخبار
صدر ٹرمپ کا پاکستان سے اچانک نرم رویہ اپنانا واشنگٹن کے اکثر حلقوں کے لیے حیران کن ثابت ہوا، ٹرمپ نے ذاتی طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بند کمرے میں دوپہر کے کھانے پر ملاقات کی۔
============

=================
امریکی اخبار کے مطابق بتایا گیا کہ اس ملاقات کا محور امریکا پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا، انسداد دہشت گردی تعاون، غیرملکی سرمایہ کاری اور تجارت سے پاکستانی معیشت دوبارہ فعال بنانے پر گفتگو ہوئی۔
===============

=============
اخبار نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر عالمی توجہ حاصل کی، شہباز شریف صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والے پہلے عالمی رہنما بنے، یہ تجویز مبینہ طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیال تھی۔
=============
For more news visit www.jeeveypakistan.com
================================
امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکا پاک تعلقات فوجی اور انسدادِ دہشت گردی تعاون سے کہیں آگے تجارتی محصولات پر مذاکرات میں معاونت تک پھیلے ہیں، ٹرمپ پاکستان میں موجود قیمتی معدنیات، اہم وسائل اور کرپٹو کرنسی منڈیوں میں بڑی صلاحیت دیکھتے ہیں، صدر ٹرمپ کے دور میں پاکستان کی جانب امریکی پالیسی کے مثبت رجحان کو نظر انداز کرنا مشکل























