وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کے آبائی گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے شہید کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ، بہن اور بھائیوں کی حوصلہ مندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی قربانیوں کا قرض کبھی بھی قوم ادا نہیں کر سکتی۔
انہوں نے شہید کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے جذبے کو سلام پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی اور وطن سے ان کا عشق حد سے زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ زخموں کے باوجود میجر زیاد نے اپنے ساتھیوں کی حفاظت جاری رکھی اور اپنے زخموں کی پرواہ نہیں کی۔ وہ کہتی ہیں کہ شوہر کے بعد بیٹے کی قربانی نے انہیں مزید مضبوط کیا ہے اور وہ ہمیشہ وطن اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔























