Report Sabih Salik
ایپل کے صارفین کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، کیونکہ کمپنی کا اگلا فلیگ شپ فون، آئی فون 17 پرو میکس، رواں سال ستمبر میں متوقع طور پر مارکیٹ میں پیش کیا جا رہا ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق، ایپل حسبِ روایت اپنے نئے آئی فون ماڈلز کو ستمبر میں ہی لانچ کرتا ہے، اور اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئی فون 17 پرو میکس کی نقاب کشائی 9 ستمبر 2025 کو متوقع ہے۔
کچھ رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ لانچ ایونٹ کے بعد 12 ستمبر کو یہ فون متعارف کرایا جائے گا، جبکہ 19 ستمبر سے اسے باقاعدہ طور پر عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس بار ایپل کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا پرو میکس ماڈل کئی شاندار خصوصیات کا حامل ہوگا۔ ان میں سب سے نمایاں ویپر چیمبر کولنگ سسٹم ہے، جو عام طور پر پرفارمنس کے لحاظ سے بہترین گیمنگ فونز میں استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ ہیوی یوز کے دوران فون گرم نہ ہو۔
مزید اطلاعات کے مطابق، آئی فون 17 پرو میکس میں
A19
پرو چپ شامل کی جائے گی، اور اس کے ساتھ 12 جی بی ریم متعارف کرانے کی بھی توقع ہے، جو اس کی اسپیڈ اور ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گی۔
اس نئے ڈیوائس میں 6.9 انچ کا پروموشن ڈسپلے دیا جائے گا، جو انتہائی باریک بیزلز، جدید ڈائنامک آئی لینڈ، اور سلیک ڈیزائن کے ساتھ آ سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی فون 17 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے جدید اور طاقتور اسمارٹ فون ہوگا۔
























