حکومت پنجاب کی ماحولیات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی ممبر اور چیئرپرسن نواز شریف لوورز گروپ عظمی عامر بٹ کی ریڈیو لاہور کے پروگرام،لہور لہور اے میں شرکت،میزبان عامر عبداللہ ملک اور مدثر قدیر جبکہ پروڈیوسر خدیجہ مراد تھیں

حکومت پنجاب کی ماحولیات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی ممبر اور چیئرپرسن نواز شریف لوورز گروپ عظمی عامر بٹ کی ریڈیو لاہور کے پروگرام،لہور لہور اے میں شرکت،میزبان عامر عبداللہ ملک اور مدثر قدیر جبکہ پروڈیوسر خدیجہ مراد تھیں،اس موقع پر عظمی عامر بٹ نے حکومت پنجاب کے عوامی مفاد کے حوالے جاری منصوبوں پر مفصل اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ نگہبان رمضان پیکج کے ثمرات سے لوگ کچھ دنوں میں ہی فائیدہ اٹھائیں گے اور ان کو اب رمضان المبارک کے موقع پر گھر کی دہلیز پر ہی اشیائ مہیا کی جائیں گی۔نوازشریف کینسر کئیر ہسپتال وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پاکستان کی عوام کے لیے تحفہ ہے کیونکہ یہ سرکاری سطح پر پہلا ہسپتال ہوگا جہاں پر کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے

کی تمام سہولیات ایک چھت کے نیچے بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی جبکہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جو 250بیڈز پر مشتمل ہے اس کا آغاز اس سال کے آخر تک ہو جائے گا جہاں پر دل کے علاج کے حوالے سے تمام سہولیات عوام کو فراہم کی جائیں گی اس موقع عظمی عامر بٹ جو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے انتخابی حلقے کی کوآرڈینیٹر بھی ہیں انھوں بتایا کہ وفاقی وزیر کی ہدایات پر عوام کے مسائل کے حل پر ہر جمعرات کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں پر حلقے کی عوام کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ حلقے کی عوام کے مسائل پر خود گہری نظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کرتے ہیں۔پروگرام کے دوران عظمی عامر بٹ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا کیونکہ ان کی کاوشوں کی وجہ سے آج پنجاب بھر کی عوام صاف ستھرا پنجاب،ادویات کی گھروں تک فراہمی ،اپنا گھر اسکیم،نوجوانوں کے کاروبار کے لیے قرضہ جات اسکیم اور دیگر فلاحی منصوبوں سے استفادہ کررہے ہیں۔