
بارش میں کچا مکان بہہ جانے کے بعد مشہور سندھی گلوکار خدا ڈینو ٹھارانی کو جب حکومت سندھ نے نیا گھر تعمیر کرنے میں مدد دی تو ان کی خوشی دیدنی تھی اب وہ نئے پختہ گھر میں رہ رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق سال 2022 کی شدید بارشوں میں سجاول میں رہنے والے مشہور سندھی گلو کار خدا ڈینو ٹھارانی کا کچا مکان بہہ گیا تھا اور وہ کافی پریشان ہوئے تھے حکومت سندھ نے مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں ان کی بھی مدد کی اور اب ان کا پختہ گھر تیار ہو چکا ہے جس میں وہ نہایت خوشی اور اطمینان سے رہ رہے ہیں اور حکومت سندھ کی جانب سے مکان کی تعمیر کے سلسلے میں مدد پر بہت شکر گزار ہیں مشہور اداکار علی گل ملاح نے جب ان کے نئے گھر کا دورہ کیا
تو انہوں نے سھرہ گا کر ان کا نہایت خوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا ان کی خوشی واقعی دیدنی تھی ان کا کہنا ہے کہ جب بارش کے بعد ان کا کچا گھر بہہ گیا تو وہ بہت پریشان تھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن حکومت سندھ کا شکریہ کہ انہوں نے پختہ گھر بنانے میں مدد دی
اور اب وہ پختہ گھر میں رہ رہے ہیں علی گل ملاح نے اس گھر کے اندر بیٹھ کر ان کے ساتھ گپ شپ کی اور ان کی خوشی کا اندازہ لگایا ان کو مبارکباد بھی دی کہ اپ کو نیا گھر مل گیا ہے بہت بہت مبارک ہو انہوں نے بھی اس دن حکومت کا شکریہ ادا کیا خدا دینوں کا کہنا ہے کہ وہ تو ساری عمر اس طرح کا پکا مکان نہیں بنا سکے تھے نہ ہی بنانے کی سکت رکھتے تھے اچھا ہوا یہ پختہ مکان بن گیا اب جو بارشیں ہو رہی ہیں اس میں سکون اور اطمینان سے گھر کے اندر بیٹھیں گے باہر نہیں جانا پڑے گا
خدا ڈینو کا کہنا ہے کہ اب موجودہ دور میں ہم فنکاروں کا اسٹیج تو ویسے ہی کم ہو گیا ہے اب اسٹیج پروگرام نہیں ہوتے لوگ فیس بک پر بیٹھے دنیا گھومتے رہتے ہیں ہم فنکاروں کو سننے والا ہے اب لوگ کم رہ گئے ہیں جنہوں نے یہ گھر بنانے میں ہماری مدد کی سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ متاثرین ان کا بھی بہت بہت شکریہ























