سالانہ ڈیزرٹ چیلینج 2024 جھل مگسی موٹربائیک ریس کراچی کے محمد عادل نے جیت لی

پریس ریلیز

سالانہ ڈیزرٹ چیلینج 2024 جھل مگسی موٹربائیک ریس کراچی کے محمد عادل نے جیت لی

18 کلامیٹر کے مشکل ٹریک پر 12 بائیکرز نے حصہ لیا.راولپنڈی کے ثاقب شاہ کی دوسری، کوئیٹہ کے عبدالمقیت کی تیسری پوزیشن رہی

فاتح محمد عادل کو سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز شیخ، عائشہ ارم و عامر سلیم کی مبارکباد

کراچی(پرویز شیخ) سالانہ ڈیزرٹ چیلینج 2024 جھل مگسی میں 400 سے 700 سی سی موٹربائیک پر 18 کلومیٹر کے مشکل ٹریک پر بائیکرز نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ مذکورہ موٹربائیک ریس میں درجن بھر سے زیادہ بائیکرز نے حصہ لیا جس میں کراچی کے محمد عادل نے فن کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ راولپنڈی کے ثاقب شاہ دوسرے اور کوئیٹہ کے عبدالمقیت نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے ٹرافیاں وصول کیں۔ میڈیا سے گفتگو میں فاتحین کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل ٹریک ہے جس میں کافی نشیب و فراز کے علاوہ جمپس بھی آئے اس لیئے یہ مقابلا چیلنجنگ تھا اور بھرپور لطف آیا۔ ریس کے فاتح کراچی کے محمد عادل اس طرح کے مقابلوں میں باقائدگی سے شرکت کرتے ہیں۔ انکی اس کامیابی پر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدور عائشہ ارم، زاہرا خان فاروقی, ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ انجینیئر اسد خان، ہیڈ کوچ عامر سلیم اور دیگر عہدیداران نے محمد عادل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

پرویز احمد شیخ
03363057849

کیپشن

سالانہ ڈیزرٹ چیلینج 2024 جھل مگسی موٹربائیک ریس کے فاتح کراچی کے محمد عادل کا ٹرافی وصول کرنے کے بعد فوٹو