لاہور سے بہت اہم اور تازہ ترین خبریں – رپورٹ مدثر قدیر

لیڈی ایچی سن ہسپتال میں کرسمس اور قائداعظم ڈے کے حوالے سے شاندار تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹرناصر چوہدری نے اس موقع پر کیک کاٹا جبکہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مہرالنسا، پروفیسر ڈاکٹر نادیہ خورشید، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر کاشف نصیر، میڈم صفیہ شہاب، ڈاکٹر تحسین فاطمہ، ڈاکٹر سدرہ منیر ، ڈاکٹر مہوش رحمان، ڈاکٹر حماد شفیع، میڈم جمیلہ انجم جاوید، میڈم رفعت رفیق، سینئر کالم نگار جاوید اقبال سمیت ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، ایڈمن سٹاف، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت عملے نے جوش و خروش سے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور مریضوں اور انکے لواحقین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔


لاہور ( )بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے
کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے عزت دی، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز دیا ۔مجھے اب انصاف بھی چاہیے۔اللہ پاک نے اس قابل بنایا کہ میں یتیموں اور بیواؤں کے لئے یتیم خانہ بناؤں ،ملتان روڈ پر واقع میری زمین پر قبضہ کرلیا گیا ہے، مقامی عدالت میں اپنے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے محمود بھٹی نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔میں یتیموں کی جنگ اور جہاد کررہا ہوں۔ پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرلیا جاتا ہے۔محمود بھٹی نے کہا کہ مجھے پاکستان کا نام روشن کرنے کی سزا مل رہی ہے۔میرے جیسے آدمی کے ساتھ یہ کچھ ہورہاہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوگا۔محمود بھٹی نے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ مجھے میری زندگی میں انصاف دیا جائے۔جب تک جان ہے انصاف کے لئے حصول کے لئے میری جنگ جاری رہے گی ۔محمود بھٹی گزشتہ روز دو عدالتوں میں پیش ہوئے جہاں ان کے کیسوں کی بالترتیب سماعتوں کی تاریخیں 21 اور 23 دسمبر تک ملتوی ہوئی ہیں۔

کٹاس راج پہنچنے پر ہندو یاتریوں کا استقبال کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل شرائنز عمر جاوید عوان سیکورٹی انچارج عاصم چوہدری بھی موجود ہیں ۔


یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے سٹی کیمپس سمیت تمام کیمپسز میں گذشتہ روز سا بق ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس /سا بق چیئر مین پتھا لو جی ڈیپارٹمنٹ پرو فیسر ڈاکٹر ظفر اقبال چوہدری کے ایصا ل ثوا ب کے لیئے تعز یتی اجلا س کا انعقاد کیا گیا۔ پرو فیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کا انتقال 18 دسمبر2024 کو ہوا تھا۔
سٹی کیمپس لا ہو ر میں تعز یتی اجلا س کی صدار ت وا ئس چا نسلر میری ٹوریئس پرو فیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ یو نیو ر سٹی اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے مر حو م کے ایصا ل ثواب و مغفر ت کے لیئے فا تحہ خوا نی کی۔اپنے خطا ب میں ڈاکٹر یونس نے گہر ے غم کا ا ظہا ر کیا اور کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی مو ت ویٹر نر ی یو نیو ر سٹی، ان کے طلبہ و خا ندا ن کے لیئے ایک بہت بڑ ا نقصا ن ہے نیز اُنہو ں نے ویٹر نر ی یو نیو ر سٹی کے شعبہ پتھا لو جی کی تر قی میں پرو فیسر ڈاکٹر ظفر کی ادا کی گئی گرا ں قدر خد ما ت کے بارے میں بھی شر کا کو تفصیلی بتا یا۔اُ نہو ں نے کہا کہ پروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال نہ صرف ایک نامور پتھا لو جسٹ تھے بلکہ ایک عظیم انسان اور شفیق استاد بھی تھے جنہو ں نے ہزاروں طلبہ کو شعبہ ویٹر نری سائنس سے متعلقہ تعلیم اور عملی تربیت دی۔

ویٹرنری یونیورسٹی میں حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی خدمات اور کردار کو خرا ج تحسین پیش کرنے کے لیئے سیمینار کا انعقاد
قبل ازیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی قر ات اینڈ نعت سو سا ئٹی نے گذشتہ روز خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی خدمات اور کردار کو خرا ج تحسین پیش کرنے کے لیئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت وا ئس چا نسلر میری ٹوریئس پرو فیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ڈاکٹر سرور صدیق، ڈاکٹر غلام مصطفی کے علا وہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے حضرت ابو بکر صدیق کی شان اور پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے ساتھ محبت کے بارے بتا تے ہو ئے کہا کہ وہ نبی پاک ﷺ کے قریب ترین سا تھی تھے اور ہر وقت ان کی محبت میں جان نثار کر نے لیئے تیار رہتے تھے نیز راہ خدا اور اسلام کی سر بلندی کے لیئے ادا کی گئی ما لی اور جا نی قر با نیو ں کے بارے میں بھی شر کا کو تفصیلی بتا یا۔
===========================