پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج – NUST میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج – NUST میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد

کراچی، 20 دسمبر 24: پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج (پی این ای سی) کے 36ویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اور ریکٹر NUST لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر محمد زاہد لطیف مرزا(ریٹائرڈ) بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے 33 نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سے نوازا۔ مزید برآں، ریکٹر NUST نے 372 پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں تفویض کیں۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ پی این ای سی نے مسلسل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کےمضبوط کلچر کو فروغ دیاہے۔ انہوں نے پی این ای سی کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس ڈسپلنز کے آغاز کو سراہا۔ انہوں نے ریکٹر NUST اور کمانڈنٹ پی این ای سی کو BE نیول آرکیٹیکچر بیچ کی افتتاحی گریجویشن پر مبارکباد دی۔ مہمانِ خصوصی نے انعام یافتگان، گریجویٹ ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو ڈگری مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں نصیحت کی کہ وہ مضبوط کردار کو برقرار رکھیں، ذاتی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح دیں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے رہنمائی اور مدد حاصل کریں۔

قبل ازیں، کمانڈنٹ پی این ای سی، کموڈور مدثر خورشید نے اس بات کا اظہار کیا کہ پی این ای سی تمام شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں طلباء کی شاندار کامیابیوں کو بھی سراہا۔ مزید برآں، ریکٹر NUST نے اپنے خطاب میں کہا کہ رواں سال یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں 14 درجے بہتری آئی ہے، جو تعلیم میں بہترین کارکردگی کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

کانووکیشن میں بڑی تعداد میں سول و ملٹری معززین اور گریجویٹ ہونے والے طلباء کے والدین نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)