پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے معذور ہوگیا، مجموعی تعداد 64 ہو گئی۔ حکام کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔
حکام کے مطابق سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے، خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بھی 18 ہے۔
حکام کے مطابق اس وقت بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہے جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں ایک، ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے
=============================
کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی خاتون نے شوہر اور بچوں پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے شوہر کے خلاف شارع فیصل تھانے میں درخواست دے دی۔
پولیس کے مطابق درخواست گزار ثناء کا کہنا ہے کہ شوہر عدنان سے 2 ماہ ہوگئے علیحدگی ہوگئی ہے، خلع کا دعویٰ کیا ہے، اپنے چھوٹے بچوں کےساتھ الگ رہتی ہوں۔
ثناء نے بتایا کہ شوہر اور بڑے بچے واپسی کےلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ پرسوں شوہر عدنان اور بچوں نے اچانک میرے گھر آکر تشدد کیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے چین سے گلا گھونٹا، سر اور چہرے پر مارا، میری ساس، شوہر اور بیٹا سب ملے ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کے میڈیکولیگل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج ہوگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کے بعد ایف آئی آر کی کارروائی مکمل کی جائے گی