پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ وسطی/جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائی رہی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے اور رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ وسطی/جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائی رہی۔
=====================

لاہور:خوراک و زراعت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے کے زیر اہتمام ورکشاپ موسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات سے بچاو کے حوالےسے تجاویز دی گئیں
اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے کے زیر اہتمام لاہور میں ورکشاپ ہوئی، جس میں زراعت پرموسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات سے بچاو کے حوالےسے تجاویز دی گئیں