لاہور سے بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں- رپورٹ مدثر قدیر

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے یواس بزنس سکول نے ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے گذ شتہ روز پہلی ایک روزہ بزنس ریسرچ بین الاقوا می کانفرنس آن لائف سائنسز BRICL) (کا انعقاد سٹی کیمپس پا شا بلاک کے ایمفی تھیٹر میں کیا۔ کانفرنس کی اختتا می تقریب کی صدا رت چیئر مین ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کرتے ہو ئے بیسٹ پیپرز ایوارڈ کے کیش پرائز انعا مات جیتنے والے قومی و بین الاقوامی تحقیق کاروں میں تقسیم کیئے جبکہ افتتا حی تقریب کی صدا رت ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے وا ئس چا نسلر میری ٹوریئس پرو فیسر ڈا کٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)نے کی۔

اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئر مین ہائیر ایجو کیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پاکستانی نوجوان طلبہ میں بے پنا ہ پو ٹینشل مو جود ہے اور وہ اپنی صلا حیتوں کو برو ئے کار لا کر علم و عمل سے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اُ نہو ں نے کہا کہ تعلیمی ادارے جدید نالج اور تحقیق کو تخلیق کرنے کے حوا لے سے جانے جاتے ہیں اور ہر سال پاکستا نی تحقیق کار وں کے چالیس ہزار ریسرچ پیپرز پبلش ہوتے ہیں مگر بہتر تحقیق وہی ہے جو مسا ئل حل کرنے والی ہو اور جس سے لو گو ں کی بڑی تعداد مستفید ہو نیز طلبہ کو تاکید کی کہ اپنی سی وی میں ریسرچ پیپرز کی تعداد بڑ ھانے سے زیا دہ مسا ئل حل کرنے والی تحقیق پرزیا دہ تو جہ دیں۔ اُ نہو ں نے طلبہ کو تلقین کی کہ ایک اچھے شہری ہو نے کے نا طے اپنے علم و عمل سے معا شرے کی بھلا ئی اور ملک کی تر قی میں اپنا مثا لی کردار ادا کریں اور آنے والی نسلو ں کو ایک پر امن ملک دیں۔ڈاکٹر مختار احمد نے انٹر پرینیور شپ کی اہمیت پر زور دیا نیز کہا کہ ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن نے پچاس پرسنٹ طالبات کو سکا لرشپس دیے ہیں تا کہ خوا تین بھی تر قی کے میدان میں آگے بڑھیں۔
بین الاقوا می کانفرنس کی دیگر اہم شخصیا ت میں وائس چانسلر منہا ج یونیورسٹی پرو فیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹرمبشر منور خان، ڈاکٹر دلدار حسین، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نر ی سائنس پرو فیسر ڈاکٹرانیلہ ضمیر درا نی،ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز بزنس مینجمنٹ پرو فیسر ڈاکٹرمحمد اعظم، چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف اکنا مکس اینڈ بزنس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر را نا محمد ایوب،کانفرنس آرگنا ئزنگ سیکر ٹری ڈاکٹر علی حمزہ کے علا وہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف مما لک جن میں آسٹریلیا، نیو زی لینڈ، جر منی، آسٹریا، بر طانیہ، سعو دی عرب اور امریکہ سے بزنس ایکسپرٹ، تحقیق کار، سٹیک ہولڈرز اور اسا تذہ، ہائیر ایجو کیشن کمیشن سے آفیشلز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے طلبہ کو نیشنل و انٹر نیشنل بز نس ایکسپر ٹ سے کاروبار سے متعلقہ جدید نالج اور مہارتیں سیکھنے کا مو قع ملے گا نیز کانفرنس میں ما ہرین بزنس سے متعلقہ اپنے تحقیقی تجر بات شر کا کے ساتھ شیئر کریں گے۔اُنہو ں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد لائیو سٹاک سیکٹر سے متعلقہ بز نس اور دوسرے ادارو ں /آرگنا ئزیشن کے ساتھ اشتراک کو فر وغ دینے کے لیئے بڑ اسو مند ثا بت ہو گا جس سے ملکی معیشت بھی مزید مستحکم ہو گی۔قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر را نا محمد ایوب نے بزنس ریسرچ انٹر نیشنل کانفرنس آن لائف سائنسز کے اغرا ض ومقا صد بیا ن کیئے نیز نیشنل و انٹر نیشنل تحقیق کا روں سے ملنے والے 140 ابسٹریکٹ کے بارے میں بھی بتا یا۔
ایک روزہ بین الاقوا می کانفرنس BRICL))تین کی نو ٹ سپیکرز کے لیکچرز اور پینل ڈسکشن پر مشتمل تھی جبکہ نیشنل و انٹر نیشنل ماہرین نے شر کا کوبزنس مینجمنٹ، لائیو سٹاک اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ، مارکیٹنگ، بینکنگ، فنانس، اکنامکس،اکاؤنٹنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور اعداد وشمار سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر تفصیلی لیکچرز دیے۔کانفرنس کا بنیا دی مقصد تحقیق کاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر نا تھا جہا ں اُ نہو ں نے اپنے تحقیقی کام کا مظا ہرہ کیانیز ما ہرین نے شر کا کو پاکستان میں بزنس سے متعلقہ جدید پریکٹسز اور رجحانات کے بارے میں بھی تفصیلی آ گا ہی دی۔
====================

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے آج چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں جامعات میں تدریسی، تحقیقی اموراور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فنڈز کی کمی کے باعث زیر التواء ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف جامعہ اسلامیہ بلکہ جنوبی پنجاب کی تعلیمی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن ان منصوبوں کا ازسرنو جائزہ لے کر ان کی تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرے۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جنوبی پنجاب کی جامعات سمیت ملک بھر کی جامعات کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جاری ترقیاتی منصوبے بھی پاۂ تکمیل کو پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کا جائزہ لیکر ان کی بحالی کے لیئے فنڈنگ کی فراہمی کے اقدامات کرے۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ایڈوائزر فنانس ایچ ای سی انجینئر ڈاکٹر مظہر سعید سے بھی ملاقات کی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
=========================

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ مریضوں کے علاج معالجہ اور سرجری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فوقیت دی جا رہی ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال میں بواسیر،فسچولا اور مقعد کے پھوڑے کی سرجری کیلئے جدید ٹیکنالوجی لیزر پروکٹو لوجی کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے 5مریضوں کے مفت پروسیجر کامیابی سے مکمل کئے گئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایل جی ایچ سرجیکل یونٹ 2کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تربیت کیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں سے 60 نوجوان ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ، پروفیسر آمنہ جاوید، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرشبیر احمد چوہدری نے ٹرینی ڈاکٹرز کی آگاہی کیلئے براہ راست آپریشن تھیٹر سے وارڈ کے کلاس روم میں پروسیجر بھی دکھائے۔
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ لیزر پروکٹو لوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے مریض کو جلد سے جلد تکلیف سے نجات مل جاتی ہے۔ ذیادہ دن ہسپتال میں زیر علاج بھی نہیں رہنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ بواسیر بہت عام بیماری ہے۔ قبل ازیں روایتی طریقہ علاج کے باعث بعض اوقات خواتین اور مرد آپریشن کروانے سے ہجکچاہٹ محسوس کرتے تھے۔
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ نوجوان سرجنز اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت کو بڑھانے کیلئے انتھک محنت اور لگن کے ساتھ ریسرچ و میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم پر توجہ دیں تاکہ وہ ترقی یافتہ ممالک کے میڈیکل فیلڈ کے ماہرین کے شانہ بشانہ آ سکیں۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ آج سپیشلائزیش کا دور ہے اور ہر ڈاکٹر/سرجن کو اپنے لئے مخصوص شعبے کا انتخاب کر کے آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل جی ایچ کے فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کی یہ ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ مریضوں کی سہولت کیلئے ذیادہ سے ذیادہ وسائل بروکار لاتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جائے تاکہ جنرل ہسپتال ملک بھر کے شفاء خانوں میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے ینگ ڈاکٹرز کو جدید طریقہ علاج سے آگاہی دینے کیلئے ورکشاپ منعقد کرنے پر پروفیسر آمنہ جاوید اور ڈاکٹر شبیر احمد چوہدری و ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر سعید محمود، ڈاکٹر کریم اللہ، ڈاکٹر قاسم فاروق، ڈاکٹر بابر حمید، ڈاکٹر اظہر عالم، ڈاکٹر حافظ محمد عمران، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر نادیہ ارشد اور نوجوان ڈاکٹرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر پروفیسر الفرید ظفر نے پرنسپل میڈیکل کالج سرگودھا پروفیسر وارث فاروقہ کو یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا۔
======================

صوبائی محتسب اعلی پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر کی جانب سےمحتسب کے ادارہ سے متعلق گورنمنٹ کالج بورے والا میں آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد٭
صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر وہاڑی نے محتسب پنجاب میں کمپلین کرنے کا طریقہ بتایا
صوبائی محتسب اعلی پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر کی جانب سےمحتسب کے ادارہ سے متعلق گورنمنٹ کالج بورے والا میں آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر وہاڑی، اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی اور طلباء و طالبات کی شرکت،تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب اعلی پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر عبدالباسط خاں کی جانب عوام کو محتسب کے ادارہ بارے آگاہی دینے کے لئے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بورے والا میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر، اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد، سابق اراکین پالیمنٹ چوہدری فقیر احمد آرائیں، چوہدری نذیر احمد آرائیں، سردار خالد محمود ڈوگر، پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم،پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور،چوہدری نعیم صابر، سول سوسائٹی کے ارکان ، معتصف پنجاب کے ایڈوائزر وہاڑی تنویر اقبال تبسم ,محتسب پنجاب میڈیا ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عادل اصغر ، میڈیا ایڈوائزر پی اس شمروز خان، اسسٹنٹ کورڈینیٹر فرحان خورشید اور طلباء و طالبات نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی محتسب کے ایڈوائزر عبدالباسط خاں نے کہا کہ انکا ادارہ پنجاب کے تمام صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا بغیر کسی، وکیل یا سفارش کے ازالہ یقینی بناتا ہے عوام کو انکی دہلیز پر 45 روز کے اندر اندر انصاف کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جاتی ہے تمام ادارے محتسب کے سامنے جوابدہ ہیں اپنی شکایات 24 گھنٹے فون نمبر 1050 پر درج کروا سکتے ہیں اسکے علاوہ تحریری یا ای میل کے ذریعے بھی اپنی شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں جبکہ ڈی سی وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ صوبائی محتسب کی طرف سے آنے والی عوامی شکایات کا ہر ممکن ازالہ کیا جاتا ہے شکایات حقائق پر مبنی ہونی چاہئیں حقائق کے برعکس شکایات کا ازالہ ممکن نہیں ہوتا سرکاری اداروں کا مقصد عوامی شکایات کا ازالہ اور انکے مسائل کا حل ہے اور آخر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے پرنسپل کا شکریہ ادا کیا.
====================

سادھوی لاھور میں عظمیٰ عامربٹ ممبر انوائرمنٹ کمیٹی پنجاب نے زیر ھدایت کنول لیاقت صاحبہ پارلیمانی سیکرٹری محکمہ انوائرمنٹ پنجاب مختلف سکولز کا دورہ کیا جن میں شاںینگ سٹار سکول سادھوکی اور دی سپرٹ سکول سادھوکی شامل ھیں عظمیٰ عامربٹ نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ اور سینئر وزیر پنجاب محترمہ مریم اورنگزیب صاحبہ۔ عطاء اللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات اور پارلیمانی سیکرٹری محکمہ انوائرمنٹ محترمہ کنول لیاقت صاحبہ کا ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا پیغام سکول کے بچوں تک پہنچایا اپنے خطاب میں عظمیٰ عامربٹ نے بچوں کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا کہا اور کہا کہ ھم نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا ویژن صاف ستھرا پنجاب کو مل کر عملی جامہ پہنانا ھے ۔ اس موقع پر بچوں نے وعدہ کیا کہ ھم ماحول کو صاف رکھنے میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا ساتھ دیں گے اور اپنے پنجاب کو سرسبز اور پاک صاف بنائیں گے اس موقع پر عدیم اجمل ۔ صفدر علی۔ اور پرنسپل شاںینگ سٹار سکول رمشاء صاحبہ اور پرنسپل دی سپرٹ سکول ثمرہ سعدیہ صاحبہ بھی موجود تھیں۔
======================

جی سی یو اور سی ایس اے کے درمیان تعلیمی معاہدہ.
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور سول سروسز اکیڈمی کے درمیان تعلیمی اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط.

سول سروسز اکیڈمی میں منعقد تقریب میں جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور سی ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ نے معاہدہ پر دستخط کیے۔

معاہدے کا مقصد زیر تربیت افسران میں مشترکہ طور پر سائنس و ٹیکنالوجی، آرٹس اور اردو زبان کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

اس کے علاوہ، تربیتی پروگرام میں سپورٹس سائنسز کو شامل کر کے افسران میں قیادت، ٹیم ورک، اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا بھی اس معاہدے کا حصہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اسے دونوں اداروں کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ یہ تعاون تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان فیکلٹی کے تبادلوں اور مشترکہ تربیتی پروگرامز کے ذریعے اہم پیش رفت ہوگی۔ تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر اساتذہ نے شرکت کی.