پشاور میں دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے عدلیہ کے ایک اعلی عہدے دار اگر علاج کی تفصیلات جاننے کے لیے کراچی نہ آتے تو سندھ حکومت سے ناراض ہی رہتے ، محکمہ صحت کی بہترین سہولتیں دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں

پشاور میں دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے عدلیہ کے ایک اعلی عہدے دار اگر علاج کی تفصیلات جاننے کے لیے کراچی نہ آتے تو سندھ حکومت سے ناراض ہی رہتے ، محکمہ صحت کی بہترین سہولتیں دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے ایک بڑے عہدے دار جن سندھ حکومت کی کمزوریوں اور ناکامیوں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا تھا ایک مرتبہ پشاور میں دل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے اور پھر اپنے علاج کی تفصیلات جاننے کے لیے کراچی پہنچے یہاں محکمہ صحت کے زیر انتظام علاج معالجے کی سہولتیں اور ٹیکنالوجی دیکھ کر دنگ رہ گئے اور سندھ حکومت کی علاج معالجے کی سہولتوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اگر وہ کراچی نہ آتے تو اور یہاں علاج معالجے کی سہولتیں خود نہ دیکھتے تو شاید سندھ حکومت سے ہمیشہ ناراض ہی رہتے ۔ اس واقعے کے بارے میں کسی اور نے نہیں خود وزیراعلی سین سید مراد علی شاہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا انہوں نے مذکورہ شخصیت کا نام تو نہیں لیا لیکن کہا کہ اکثر شخصیات کو سندھ کا صرف ایک پہلو دکھایا گیا اس لیے انہیں پتہ نہیں کہ سندھ میں کتنا اچھا کام بھی ہو رہا ہے جو جو دیکھتا ہے وہ خود گواہی دیتا ہے کہ ہاں واقعی کام تو اچھا ہو رہا ہے ۔

صرف قومی ادارہ برائے امراض قلب اور جنا ہسپتال ہی سندھ حکومت کا روشن چہرہ نہیں بنے بلکہ کورنگی میں اتنا بڑا ہسپتال بنایا ہے اور اتنے بڑے پیمانے پر جدید ٹیکنالوجی اور مشینری اور مہارت سے لیس عملہ اور ڈاکٹر مہیا کیے ہیں کہ کراچی کے سارے پرائیویٹ ہسپتال مل کر بھی اس کے برابر نہیں ۔ اسی طرح کراچی سے لے کر کشمور تک مختلف اضلاع میں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں کراچی میں پورے ملک سے اور 15 ملکوں سے مریض ا کر علاج کرواتے ہیں کراچی میں کینسر کا جدید علاج وہ بھی سرکاری خرچ پر بالکل مفت کیا جاتا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی دنیا میں یہ واحد جگہ ہے جہاں بالکل فری سائبر نائف اور ٹومو تھیراپی کا علاج مہیا کیا جا رہا ہے وہ بھی بلا رنگ و نسل مذہب علاقے کی تفریق کے ۔ علاج معالجے کی جدید ترین مفت سہولتیں مہیا کرنے کا تمام تر کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ اور وزیر اعلی سندھ اور محکمہ صحت کے سرکردہ لوگوں کے سر جاتا ہے وزیر صحت ہوں یا سیکرٹری صحت اور ان کا عملہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں اور مزید منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ سندھ حکومت کا موبائل یونٹ دوسرے صوبوں کے لیے مثال بنا اور انہوں نے اس کو کاپی کیا