50 کالجوں میں سمارٹ کلاس رومز اور آئی ٹی سہولیات کے قیام کے لیے 1.5 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ


سندھ حکومت کا صوبے کے ہر کالج کے لیے طلبہ پروگرامز، نمائشوں کے لیے 5 لاکھ روپے مختص کرنے کا فیصلہ

چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت محکمہ کالیج ایجوکیشن کا اہم اجلاس

اجلاس میں سیکریٹری کالیج، سیکریٹری سروسز، خزانہ سمیت محکمہ کالیج کے تمام افسران شریک

طلبہ کی حوصلے افزائی کے لئے یہ فنڈ تمام پرنسپل کو دیئے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ

سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 1650 لیکچررز کی سفارشات موصول ہوئی ہے۔ سیکریٹری کالیج کی آگاہی

چیف سیکریٹری سندھ کا تمام اُمیدواروں کو فوری آفر آرڈرز جاری کرنے کی ہدایت

لیکچرار کی بھرتیوں سے کالیجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ

صوبے کے 43 کالجوں میں بی ایس پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے ۔ محکمہ کالیج ایجوکیشن

17 کالجوں کی یونیورسٹی سے الحاق کی منظوری دی گئی ہے۔ سیکریٹری کالیجز کی اگاہی

30 کالجوں میں سائنس لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن جب کہ 20 میں جدید لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔ چیف سیکریٹری سندھ

50 کالجوں میں سمارٹ کلاس رومز اور آئی ٹی سہولیات کے قیام کے لیے 1.5 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ

صوبے ہر کالیجز میں 5 کمپیوٹر فراہم کیئے جائیں گے۔ آصف حیدر شاہ

چیف سیکریٹری سندھ کی محکمہ کالیج کو کیریئر کائونسلنگ ونگ بنانے کی ہدایت

کیریئر کائونسلنگ ونگ کے تحت کالیجز میں ورکشاپ اور سیمینارز منعقد کیئے جائیں

اقدام کا مقصد طلباء کو ابھرتی ہوئی فیلڈز اور اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

طلباء کو تعلیمی کیریئر کے انتخاب میں بہتر رہنمائی مل سکے۔ چیف سیکریٹری سندھ

گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن، فیڈرل بی ایریا کو ڈگری دینے والا کالج بنانے کی بھی منظوری۔