لاہور (کلچرل رپورٹر)سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام میوزیکل کلچرل شو کا انعقاد پی سی ہوٹل میں کیا گیا جس میں ابھرتے ہوئے فنکاروں اور گلوکاروں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تقریب میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت سیاسی سماجی اور کرسچن کمیونٹی سے کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے
تفصیلات کے مطابق سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کے اہتمام میوزیکل اینڈ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں لیجنڈ اداکار راشد محمود، معمر رانا، گلوکارہ نرمل رائے ماڈل سمیع خان عمیر خان گلوکار احسن سونو ڈینجرس سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں اس موقع پر ابھرتے ہوئے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا سنی گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ میرا پہلا ثقافتی شو تھا جس میں ملک کے نامور فنکاروں نے شرکت کی اور ہم نے اپنے پلیٹ فارم سے نیو سنگرز ٹک ٹاکرز کو ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایوارڈز سے نوازا سنی گل کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی نیو ٹیلنٹ کو متعارف کرواں اور ان کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کروں جہاں یہ فنکار اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکیی اس موقع پر اداکار راشد محمود اور معمر رانا کا کہنا تھا کہ ملک میں پناہ ٹیلنٹ ہے جسے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے سنی گل نے نئے فنکاروں کو متعارف کروا کے اپنے ملک اور کلچر سے اپنی محبت کا اظہار شاندار انداز میں کیا ہے
تقریب میں بلوچستان سے آئے فنکاروں نے رباب پر شاندار پرفارمنس کا۔مظاہرہ کیا
تقریب میں شوبز سمجت مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے
Load/Hide Comments