پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ھیوسٹن کے انتخابی امیدواروں کیلے منعقدہ میٹ دی کینڈیڈیٹ پروگرام کا انعقاد ، امیدوار بھی لاپتہ کمیونٹی کے ارکان بھی غائب

By kamran jilani
International correspondent
پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ھیوسٹن کے انتخابی امیدواروں کیلے منعقدہ میٹ دی کینڈیڈیٹ پروگرام کا انعقاد ، امیدوار بھی لاپتہ کمیونٹی کے ارکان بھی غائب
بیشتر انتخابی امیدواروں اور کمیونٹی کے افراد کی میٹ دی کینڈیڈیٹ پروگرام سے عدم دلچسپی سامنے آگئی
صدارتی امیدوار میاں نذیر از خود اور سراج نارسی سمیت 15 افراد بذریعہ زوم میٹ دی کینڈیڈیٹ پروگرام میں شریک ہوئے
پاکستان سینٹر کے ہال میں خالی کرسیوں نے انتخابی امیدواروں اور کمیونٹی کے افراد کی PAGH کے الیکشن سے دلچسپی کی حقیقت کھول دی
‏PAGH کے مرکزی عہدوں کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے دعوے اور وحدے سن کر نئی بوتل پرانی شراب کی مثل صادق آگئی
صدراتی امیدوار سراج نارسی اپنے حاضر صدر سلمان رزاقی کو دو سال تک عضو معطل بنائے رکھنے اور قیادت کے اندرونی جھگڑوں سے متعلق
سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے
ق
دوسرے صدارتی امیدوار میاں نذیر بھی اپنے سابقہ دور صدارت میں اپنی قابل ذکر خدمات کی وضاحت کرنے میں ناکام رہے
امیدواروں نے PAGH کو مالی طور پر مستحکم ،نوجوانوں اور نئی نسل کی شمولیت کو یقینی بنانے اور women empowerment کے پرانے دعووں کا نئے عزم کے ساتھ اعادہ کیا
میٹ دی کینڈیڈیٹ پروگرام الیکشن کمیشن کے سربراہ راشد کھوکھر اور ارکان آفتاب سلاٹ اور محمد صادق کی نگرانی میں پاکستان سینٹر کے جناح ہال میں منعقد ہوا
رپورٹ :کامران جیلانی


پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ھیوسٹن کے صدر اور جنرل سیکریٹری سمیت دیگر عہدوں کیلے 6 اور 7 دسمبر کو ہونے والے انتخابات سے کمیونٹی اور انتخابی امیدواروں کی عدم دلچسپی اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب الیکش سے ایک ہفتہ قبل منعقد ہونے والے میٹ دی کینڈیڈیٹ میں صرف ایک صدراتی امیدوار میاں نذیر از خود موجود نظر آئے جبکہ دوسرے صدارتی امیدوار سراج نارسی نے بذریعہ زوم پروگرام میں شرکت کی۔ دیگر انتخابی عہدوں بشمول جنرل سیکریٹری ،چئیر پرسن برائے مذہبی اور ثقافتی امور ، چئیر پرسن برائے تعلیمی کمیٹی اور چئیر پرسن برائے اطلاعات اور نشر و اشاعت کے عہدوں پر الیکشن لڑنے والے بیشتر امیدواروں نے میٹ دی کینڈیڈیٹ پروگرام میں شرکت نہیں کی
ایک انتخابی پینل سے چئیر پرسن برائے تعلیمی کمیٹی کے عہدے کیلے نامزد امیدوار chad khan نے بذریعہ زوم پروگرام میں شرکت کی
انتخابات لڑنے والے تیسرے پینل کے نامزد صدارتی امیدوار فیروز الدین احمد اور جنرل سیکریٹری کے امیدوار طاہر وفاقانی سمیت کسی امیدوار نے نہ تو از خود اور نہ ہی بذریعہ زوم پروگرام میں شرکت کو ضروری سمجھا جس سے اس گروپ کی الیکشن اور PAGH سے دلچسپی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ھیوسٹن کے انتخابی امیدواروں کیلے منعقدہ میٹ دی کینڈیڈیٹ پروگرام کمیونٹی کے افراد اور امیدواروں کی عدم شرکت کی وجہ سے جگ ہنسائی کا سبب بن گیا جبکہ پاکستان سینٹر کے ہال میں خالی کرسیوں نے انتخابی امیدواروں اور کمیونٹی کے افراد کی PAGH کے الیکشن سے دلچسپی کی حقیقت بھی کھول کر رکھ دی
‏PAGH کے مرکزی عہدوں کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے دعوے سن کر نئی بوتل میں پرانی شراب کی مثل صادق آئی اور امیدوار PAGH کو مالی طور پر مستحکم ،نوجوانوں اور نئی نسل کی شمولیت کو یقینی بنانے اور women empowerment کے پرانے دعووں کا نئے عزم کے ساتھ اعادہ کرتے نظر آئے
‏Women empowerment کو یقینی بنانے کے دعوے کرنے والے کسی بھی انتخابی پینل میں کوئی خاتون امیدوار نظر نہیں آئی
سوالات کے سیشن کے دوران دونوں صدارتی امیدوار بیشتر سوالوں کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے
‏ PAGH کے ایک سابق صدر تسلیم صدیقی نے جب سوال اٹھایا کہ موجودہ قیادت دو سال میں ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بلانے اور مالی حساب دینے میں کیوں ناکام رہی تو اس پر صدارتی امیدوار اور موجودہ باڈی کا حصہ رہنے والے سراج نارسی تسلی بخش جواب دینے میں نہ صرف ناکام رہے بلکہ انہوں نے موجودہ باڈی کی کسی بھی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے سے دامن بچانے کی کوشش کی
سراج نارسی سے جب راقم نے سوال کیا کہ ادبی، علمی اور یادگاری محافل کے انعقاد سے کیا کمیونٹی کے مسائل حل کئیے جاسکتے ہیں تو وہ مدلل جواب دینے میں ناکام رہے جبکہ راقم کے دوسرے سوال پر کہ گزشتہ دو سالوں میں انہوں نے اور دیگر عہدیداروں نے اپنے ہی صدر کو عضو معطل بنائے رکھا اور باہمی اختلافات کا شکار رہے جب وہ اپنے ہی صدر کے ساتھ نہیں چل سکے تو کمیونٹی کو ساتھ کیسے لے کر چلیں گے تو سراج نارسی نے گول مول جواب دے کر دامن بچانے کی کوشش کی
میٹ دی کینڈیڈیٹ پروگرام میں دوسرے صدارتی امیدوار میاں نذیر بھی اپنے سابقہ دور صدارت میں اپنی قابل ذکر خدمات کی وضاحت کرنے میں ناکام رہے تاھم انہوں نے صدر منتخب ہونے کی صورت میں PAGH کو مالی طور مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسوسی ایشن کو مالی طور پر مستحکم کرنے اور ایک باوقار پلیٹ فارم بنانے کیلے کمیونٹی کے اعتماد کا حصول ناگزیر ہوگا انہوں نے ایک سوال پر بتایاکہ PAGH کی سرگرمیوں بشمول میلوں وغیرہ سے ہر سال 15 ہزار کی آمدنی ہوئی جس سے ایسوسی ایشن کے اخراجات پورے کئے جاتے رہے جبکہ عید کی نمازوں کے دوران فطرہ صدقہ اور زکواتھ کی مد میں حاصل ہونے والی رقم ISGH کو منتقل کی جاتی تھی
ماضی کی ناقص کارکردگی سے قطع نظر صدارتی امیدوار سراج نارسی نے نئے عزم کے ساتھ متاثر کن انتخابی منشور پیش کیا جس کے مطابق انہوں نے صدر منتخب ہونے کی صورت میں women empowerment کمیٹی ،یوتھ کمیٹی ،اکنامک کمیٹی اور arbitration کمیٹی کا قیام عمل میں لانے کی یقین دھانی کرائی ۔ انہوں نے نوجوان نسل کی ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں اور امور میں بھرپور شمولیت کو یقینی بنانے کیلے اصلاحات اور نئے لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا
ان کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن میں تعلیمی یافتہ افراد کی بطور والنٹئیرز شرکت کو بھی یقینی بنانا ہوگا جبکہ ایسوسی ایشن کو مالی طور خود انحصار بنانے کیلے کمیونٹی کا اعتماد جیتنا ضروری ہوگا
================================

کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کروں گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاش پٹیل بہترین وکیل ہیں اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کاش پٹیل کی بطور ایف بی آئی ڈائریکٹر کی توثیق کرے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کردیا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کاش پٹیل کو ڈونلڈ ٹرمپ کا وفادار کہا جاتا ہے، ان کی نامزدگی واشنگٹن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بم شیل ہے۔

امریکی میڈیا نے کہا کہ کاش پٹیل نے دعویٰ کیا تھا 2020ء میں امریکی الیکشن چرائے گئے تھے۔