فلمی صنعت زبوں حالی کا شکار ہے سندھ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام ناگزیر ہے مصطفے قریشی سینئر صحافی جاوید صوفی کی سالگرہ پر میڈیا سے گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر )
لیجنڈ اداکار مصطفے قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم صنعت انتہائی زبوں حالی اور کسمپرسی کا شکار ہے سنیما انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے فلمیں نہ بننے کی وجہ سے سنیما بند ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے ملک بھر میں فلمی صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگاری کا شکار ہیں اور فاقوں پر مجبور ہیں وہ سینئیر صحافی اور چئیر مین پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسو سی ایشن اطہر جاوید صوفی کی کراچی پریس کلب میں 77 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی اس موقع پر پریس کلب کے سیکریٹر یُ شعیب خان ، ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو اور فوٹو گرافر شعیب ، اداکار حنیف راجہ ، گلوکار تنویر آفریدی ، آئیت شیخ ، صدف ، کے یو جے کے صدر طاہر خان سیکریٹری سردار لیاقت ، خالد شمسی ، امتیاز فاران ، اختر علی اختر، و دیگر موجود تھے مصطفے قریشی نے صوفیُ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے مزید کہا کہ فلمی صنعت کے لئے سابقہ حکومت نے ۲ ارب مختص کئے تھے وہ کہاں گئے فلمی صنعت کی بحالی کے لئے سندھ حکومت ذوالفقار بھٹو شھید کے وژن کے مطابق فلمی صنعت کی بحالی کے لئے پرو فیشنل افراد پر مشتمل “ سندھ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن “ کا قیام عمل میں لایا جائے اس ادارے کے تحت پاکستان کی تمام زبانوں میں فلمیں پروڈیوس کی جائیں تاکہ ہزاروں بے روز گار استفادہ کر سکیں اور فلمی صنعت دوبارہ مستحکم ہو سکے اس موقع پر اداکا ر حنیف راجہ نے مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ صوفی اور وسیع نے فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تحت بے لوث انداز میں شوبز صحافیوں کو 30 سال سے یکجا کیا ہوا ہے جو بڑی خدمت ہے طاہر حسن نے کہا شوبز کے شعبے میں نمایاں خدمات ہیں تنویر آفریدی نے کہا کہ صوفی کو عرصہ دراز جانتا ہوں شو بز صحافیوں کی بے لوث خدمات ہیں آیت شیخ نے کہا کہ فنکاروں کی حو صلہ افزائی کرتے رہے ہیں تمام شرکا نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہؤے صحت کی دعا کی میزبان عبدالوسیع قریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہؤے کہا صوفی کو شو بز صحافت میں ۵۰ سال ہونے پر تقریب پزیرائی منعقد کی جائے گی آخر میں اطہر جاوید صوفی نے تمام مہمانوں بالخصوص مصطفے قریشی حنیف راجہ تنویر آفریدی اور سالگرہ میں موجود کلب کے سیکریٹری و ممبران کا دل سے شکریہ ادا کیا