قومی کرکٹ سکواڈ میلبورن سے زمبابوے روانہ


قومی کرکٹ سکواڈ میلبورن سے زمبابوے روانہ
زمبابوے کےخلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز کےلئے قو می کرکٹ سکواڈ آج زمبابوے پہنچے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میلبورن سے براستہ دبئی ہرارے کےلئے روانہ ہوئی۔
محمد رضوان ، سلمان علی آغا، حارث رؤف، عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ خان آسٹریلیا سے زمبابوے پہنچیں گے۔۔عبداللہ شفیق ، صائم ایوب ، محمد حسنین ، کامران غلام سمیت دیگر کھلاڑی سکواڈ کو دبئی میں جوائن کریں گے۔۔۔بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ وطن واپس آئیں گے۔۔۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔۔۔پہلا ون ڈے اتوار کو بلاوایو میں ہوگا۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے بغیر کسی نتیجے کے ختم
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، تین میچز کی سیریز دو۔صفر سے سری لنکا کے نام رہی۔
پالی کیلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیویز نے بیٹنگ شروع کی تو ٹم رابنسن
9رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ نے 21اوورزمیں ایک وکٹ پر 112رنزبنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی، جس کے بعد کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔وِل ینگ56اور ہنری نکولس 46رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میزبان ٹیم نے سیریز کا پہلا میچ 45رنز جبکہ دوسرا میچ 3وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ سیریز کے دو میچزمیں 271رنزبنانے والے کوسال مینڈس پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔