18 نومبر 2024
راولپنڈی
معروف مصنفہ ،ہدایت کارہ و ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیرپرسن محترمہ عاصمہ بٹ نے کہا کہ ہیر وارث شاہ کا کلام ہر دور میں مقبول رہا،صدیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی پیار ومحبت کی یہ انوکھی داستان ہیر وارث شاہ پنجاب میں نہایت شوق سے سنی اور پڑھی جاتی ہے،ہیر صوفی شاعر وارث شاہ کی عمدہ اور جُداگانہ تخلیق ثابت ہوئی،جو ہر دور میں مختلف مصنفوں اور ہدایت کاروں کی کاوشوں سے دہرائی گئی۔ ہم جس طرح اپنی ثقافت اور روایات کو بھلا بیٹھے ہیں،اسے یاد دلانے کے لئے یہ علاقائی کہانی اپنا خاص مقام رکھتی ہے۔اس طرح کےڈرامہ ہماری نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
انھوں نے یہ بات گزشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں معروف تاریخی رومانی داستان “ہیر وارث شاہ” پر مشتمل اسٹیج ڈرامہ کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔اس موقع پر سیکریٹری اسلام آباد نیشنل پریس کلب نئیر علی ،طارق مہناس،طارق مغل راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،صدر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن نعیم پاشا،کنٹونمنٹ بورڈ کی ممبر مسز ممتاز ملک،شاعر حسن عباس رضا،سمیت راولپنڈی اسلام آباد کی ادبی شخصیات ،فنکارو،صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عاصمہ بٹ نے بتایا کہ اپنی ثقافت اور روایات کو زندہ و جاوید رکھنے کے لیے میں نے تاریخ کے نامور کرداروں دلا بھٹی، شاہ حسین مادھو لال پر ڈرامے بنائے ،جو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی نہایت مقبول ہوئے۔ہیر وارث شاہ صوفہ ازم کی لڑی کی ایک کڑی ہے۔ہیر وارث شاہ فقط ایک رومانی داستان ہی نہیں،بلکہ یہ اللہ پاک کی وحدانیت ،یقین اور ایک دوسرے پر بھروسہ کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ہمارا لوک ورثہ ہماری ثقافت کی پہچان ہے۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ اس ڈرامہ کو تحریر ارشد چہال نے کیا،جب کہ ہدایت کاری کے فرائض میں نے( عاصمہ بٹ) انجام دیے۔ہیر کا کردار نرمل علی،رانجھا کا کلیم خان،قیدو کا کردار محبوب الیاس،ہیر کے باپ کا کردار نعیم خان،ماں کا کردار سپنہ شاہ،بادشاہ کا کردارکاشف نے انجام دیا،جب کہ صائمہ رحمان،جھلک علی،عمران رشدی،شہزادی و دیگر اداکاروں نے اپنے اپنے کردار نبھائے۔اس موقع پر ڈرامہ میں شریک ادبی،شہری حلقوں،فنکاروں،صحافیوں نے عاصمہ بٹ کی کاوش کو بے حد سراہا اور کہا کہ بہت عرصہ بعد جڑواں شہروں میں ایک بہترین ڈرامہ پیش کیاگیا،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شریک ہو کر ثابت کیا کہ اگر عاصمہ بٹ کی طرح ایک معیاری اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے والے ہدایت کار موجود ہوں، تو لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشی سے ڈرامہ دیکھنے آئیں گے۔عاصمہ بٹ نے فنکاروں کی بہترین کارکردگی پر انھیں بے حد سراہا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================