مہنگائی کے سدباب کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف کے شاندار اقدام، سبزیو ں کی میکانائزڈ اور گروپ فارمنگ کا پراجیکٹ

مہنگائی کے سدباب کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف کے شاندار اقدام، سبزیو ں کی میکانائزڈ اور گروپ فارمنگ کا پراجیکٹ
ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کیلئے میکانائزڈ فارمنگ شروع، پلانٹر، پرونرز، سپرئیر اور دیگر زرعی آلات کیلئے حکومت پنجاب کیطرف سے 70فیصد سبسڈی دی جائیگی
پیاز اور ٹماٹر کی ویلیو ایڈیشن کیلئے بڑے کاشتکاروں اور گروپ فارمنگ کیلئے پلپنگ یونٹ،ڈرائر اور گریڈرزاو ردیگر آلات کیلئے صرف 30فیصد ادا کرنے ہونگے، حکومت پنجاب 70فیصد سبسڈی دیگی
پنجاب میں 25ایکڑ سے زائد اراضی مالکان کے فارمر، انٹرپرائز گروپس بنائے جائینگے، فارمر گروپ کو سبزیوں کی فروخت کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی منسلک کیاجائیگا
پنجاب کے کاشتکاروں کو خوشحال اور خوش دیکھنا میرا عزم ہے،گروپ او رمیکانائزڈفارمنگ سے نہ صرف پیداوار بڑھے گی بلکہ لاگت بھی کم ہوگی:مریم نوازشریف
عام آدمی کی آسانی اور خوشی کیلئے تمام اقدام ضرور کرینگے،پنجاب میں اشیائے خورد و نوش اللہ تعالی کے فضل وکرم سے سب سے سستی دستیاب ہیں،نرخ کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے:وزیراعلی پنجاب
ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کیلئے ہیلپ لائن0800-17000 قائم،کا شتکار ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ، فیس بک یا متعلقہ اصلاح آبپاشی دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں
لاہور11 نومبر:……وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کے لئے پہلی مرتبہ پائیدار اقدامات کا آغاز کردیا گیاہے جس کے تحت سبزیوں بالخصوص ٹماٹر اور پیاز کی میکانائزڈ فارمنگ کا پراجیکٹ لانچ کیا گیا ہے جس پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سبزیو ں کی میکانائز فارمنگ کے لئے پلانٹر،پرونرز، سپرئیر اور دیگر زرعی آلات پر 70فیصد سبسڈی دی جائے گی -کاشتکار کو صرف 30فیصد ادا کرنا ہوں گے اسی طرح ویلیو ایڈیشن کے لئے پلپنگ یونٹ، ڈرائر اور گریڈرز خریدنے پر بھی حکومت پنجاب 70فیصد سبسڈی دے گی-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر زیر کاشت رقبے اورپیداوار میں اضافے کے لئے لودھراں، ملتان اور وہاڑی کے اضلاع کو پیازجبکہ ٹماٹر کے لئے خوشاب،شیخوپورہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع کو منتخب کیا گیا ہے-مذکورہ 6اضلاع میں 25ایکڑ تک اراضی مالکان کے فارمر انٹر پرائز گروپس بنانے کا فیصلہ کیاگیا-فارمر گروپس کو خصوصی طورپر فارمرز فیلڈ سکول میں جدید طریقہ زراعت اور سمارٹ طریقہ کاشت کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی -وزیراعلی مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق فارمرز گروپس کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی منسلک کیا جائے گا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار وں کو خوشحال اور خوش دیکھنا میرا عزم ہے-پنجاب میں پہلی مرتبہ سبزیوں کی کاشت کے لئے باقاعدہ طورپر منظم او رمربوط پراجیکٹ شروع کئے کئے جا رہے ہیں -میکانائزڈ اور گروپ فارمنگ سے نہ صرف سبزیو ں کی پیداوار بڑھے گی بلکہ لاگت بھی کم ہوگی – وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ٹماٹراورپیاز عام آدمی کی روز مرہ کی ضرورت ہے -ٹماٹر اورپیاز مہنگے بیچنے کی اجازت نہیں دے سکتے- عام آدمی کی آسانی اور خوشی کے لئے ہر اقدام کریں گے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے او رٹیم کی شب وروز محنت سے پنجاب میں اشیائے خورد و نوش ہر صوبے کی نسبت سب سے سستی میسرہیں اور اس کے ساتھ نرخ کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے- یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کے لئے ہیلپ لائن 0800-17000 قائم کردی گئی ہے- سبزیوں کی کاشت میں دلچسپی رکھنے والے کا شتکار ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ،فیس بک یا متعلقہ اصلاح آبپاشی دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں –
٭٭٭٭٭

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================