لاہور() پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز، ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام پنک ربن آرگنائزیشن، شوکت خانم کینسر ہسپتال، اٹامک انرجی کینسر ہسپتال انمول لاہور، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور الحبیب فارماسیوٹیکلز کے اشراک سے ’بریسٹ کینسر آگاہی‘ سیمیناراور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آ ف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، انمول کینسر ہسپتال کی کلینیکل آنکولوجسٹ ڈاکٹر وجیہہ انجم، ڈائریکٹر انمول کینسر ہسپتال ڈاکٹر آمنہ شامی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پنک ربن بریسٹ کینسر آگاہی واک سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ میں صحت کے فعال اقدامات اور کمیونٹی سپورٹ کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے بریسٹ کینسر سے متعلق عام خرافات پر روشنی ڈالی جن کو کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے دور کرنا ضروری ہے۔ڈاکٹر وجیہہ انجم نے ’ابتدائی تشخیص اوراحتیاطی طرز زندگی کے انتخاب‘ پر ایک معلوماتی پریزنٹیشن دیتے ہوئے بریسٹ کینسر کے عالمی، قومی اور مقامی اعدادوشمار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کو جلد تشخیص کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔ ڈاکٹر آمنہ شامی نے کمیونٹی کی شراکت اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جیسی مختلف تنظیموں کے کردار پر روشنی ڈالی، جو بریسٹ کینسر کی برائی سے لڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر بی ایس نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس کے طلباء نے کینسر سے بچاؤ کے لیے کھانے کی تشہیر کے لیے سٹال لگائے جسے شرکاء نے خوب سراہا۔
لاہور()پنجاب یونیورسٹی صغریٰ بیگم سنٹر فار ایجوکیشن پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی علوم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین بشمول پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹر ارم خالد، ابراہام فرانسس جیمز کک یونیورسٹی، آسٹریلیا اورایف سی کالج سے ڈاکٹر سارہ رضوی جعفری، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعدادمیں ورچوئلی شرکت کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے اجتماعی ترقی کے تصور کو اجاگر کیا، جس سے مراد مجموعی طور پر معاشرے کی بہتری اور ترقی ہے۔ انہوں نے اس بات پرتبادلہ خیال کیا کہ کس طرح اتحاد، شمولیت اور مشترکہ ذمہ داری کو فروغ دینا لوگوں کی زندگیوں میں اہم مثبت تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے تعلیم، سماجی انصاف اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انسانی فلاح و بہبود کے باہمی ربط پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ جب معاشرے مشترکہ اہداف کے لیے اجتماعی طور پر کام کرتے ہیں تو وہ پسماندہ کمیونٹیز کو ترقی دے سکتے ہیں، عدم مساوات کو کم کر سکتے ہیں اور پائیدار ترقی کے لیے سماجی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================