لاہور(مدثر قدیر)چھاتی کے سرطان کا شکار مرد بھی ہوتے ہیں، ایسے کیسوں کی شرح بہت کم ہے مگر جب کسی مرد میں چھاتی کے سرطان کا شبہ ہو تو اس کا علاج جلد کیا جانا چاہیے کیونکہ مردوں میں چھاتی اور اس کے پیچھے ہڈیوں کے درمیان قدرتی طور پر فاصلہ ہم ہوتا ہے اور گلٹی بڑھ کر فورا ہی ہڈی کو متاثر کرتی ہے جس کے بعد یہ سرطان تیزی سے پھیلنا شروع ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ہڈیوں کی طاقت ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے ان باتوں کا اظہار جناح ہسپتال کی سرجیکل یونٹ ون کے انچارج پروفیسر فاروق احمد رانا نے خصوصی گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر سال بریسٹ کینسر کی وجہ سے ہزاروں خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں اگر بریسٹ کینسر کے حوالے سے گراس روٹ لیول پر آ گاہی پیدا کی جائے تو اس کی وجہ سے اس شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔چھاتی کا سرطان گلٹی یاں رسولی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے چھاتی کے اندر،باہر یا پھر نیچے زخم بن جاتا ہےجو کہ بڑھ کر سرطان کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔شروع میں اس کی کوئی خاص علامات سامنے نہیں آ تیں اور گلٹی کی تشخیص بھی اس وقت ہی ممکن ہوتی ہے جب اس کا سائز مٹر کے دانے جتنا بڑا ہو جاتا ہے۔اس گلٹی کی شناخت میموگرام ٹیسٹ کے ذریعے ممکن ہے۔بریسٹ کینسر کی گلٹی کی وجہ سے پوری چھاتی یا اس کے کسی حصے میں درد یاں سوجن،چھاتی کے نپل کا اندر ہوجانا،چھاتی کی جلد کا موٹا اور سرخ ہوجانااور چھاتی سے رطوبت،خون،پیپ اور گاڑھے مادے کا اخراج ہونا شامل ہیں۔پروفیسر آ ف سرجری ڈاکٹر فاروق رانا نے اس موقع پر آ گاہ کیا کہ چھاتی کے کینسر کی ابھی تک کوئی خاص اور مکمل وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں مگر کچھ عوامل ایسے ہیں جس کی وجہ سے بریسٹ کینسر کا احتمال ہوسکتا ہے جن میں سب سے پہلے چھاتی پر کسی چوٹ کا لگنا اور اس کی وجہ سے چھاتی کے اردگرد خون کا جمع ہوجانا،ماں کا بچے کو اپنا دودھ نہ پلانا،ایسے کپڑے پہننا جس کی وجہ سے چھاتی اور اس کے اردگرد دباؤ پیدا ہونا،الودگی،ڈپریشن اور غیر متوازن غذا کا استعمال کرنا شامل ہیں۔بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لیے خواتین کو اپنا معائنہ خود کرنے کی روایت کو آگے بڑھانے پر آ گاہی پیدا کرنی ضروری ہے جس میں شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنا معائنہ کریں اور کسی بھی قسم کی ہونے والی تبدیلی کو نوٹ کریں،وج طریقے کے مطابق اپنی انگلیاں بغل سے شروع کرکے نپل تک لائیں اور چھاتی کا معائنہ کریں دونوں جانب سے،سرکل طریقہ کار میں انگلیوں کی مدد سے دائرہ بناتے ہوئے دونوں طرف معائنہ کریں ،لائن طریقہ کار کے مطابق انگلیوں کی مدد سے دونوں طرف لائن یعنی لکیر بناتے ہوئے دونوں جانب اس طرح معائنہ کریں کہ بغل سے شروع ہوکر اوپر کے جائیں اور اس عمل کو دونوں جانب کریں تاکہ کوئی حصہ معائنہ سے نہ رہ جائے۔اس موقع پر پروفیسر فاروق احمد رانا نے اس بات پر زور دیا کہ اگر کوئی علامات محسوس ہوں تو مستند ڈاکٹر یاں قریبی سرکاری ہسپتال میں رجوع کریں،عطائیوں سے اجتناب کریں اور یقین رکھیں حکومت نے تمام ہسپتالوں میں اس بیماری کی روک تھام کے حوالے سے تمام انتظام کر رکھے ہیں۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================