انتظار کی گھڑیاں ختم، یورپ میں فلمائی گئی ” گوریاں نال لگدی زمین جٹ دی” سینماؤں کی زینت


لاہور (کلچرل رپورٹر)انتظار کی گھڑیاں ختم، یورپ میں فلمائی گئی ” گوریاں نال لگدی زمین جٹ دی” آج سینماؤں کی زینت بنے گی*

وفاقی اور پنجاب سنسر بورڈ نے سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ، ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام اسلام آباد ، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں ریلیز ہوگی۔

یورپ میں فلمائی گئی پنجابی فلم ” گوریاں نال لگدی زمین جٹ دی” کو اسلام آباد میں وفاقی اور پنجاب سنسر بورڈ نے عام نمائش کی اجازت دے دی ہے ، امپورٹ پالیسی کے تحت فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے جمعہ 25 اکتوبر کو اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے سینماؤں کی زینت بنایا جا رہا ہے ۔ فلم کی کہانی یورپ میں بسنے والے ایک ایسے خاندان پر ہے جس کی زرعی زمین پر انگریز قبضہ کر لیتے ہیں، پنجاب کے شہریوں کی اپنی زمین سے بے پناہ محبت اور طنز و مزاح سے بھرپور لو سٹوری فلم کی ہائی لائٹ ہے ۔ ڈائریکٹر سکھ سنگھیرا کی زیر ہدایت بنی فلم کی کاسٹ میں ارمان بے دل ، پریت اوجلا ، تارا پال ، سردار سوہی، گرپریت بھنگو اور اومنگ شرما سمیت دیگر شامل ہیں ۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے بتایا کہ ” گوریاں نال لگدی زمین جٹ دی” روایتی فلموں سے مختلف منفرد کہانی پر مبنی فلم ہے جس کے انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہو گئی ہیں اور شائقین رواں جمعہ اسلام آباد اور پنجاب بھر کے سینماؤں میں فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے
======================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================