کراچی(رپورٹ : مرزا افتخار بیگ) برطانیہ میں جنم لینے والی معروف پاکستانی فنکارہ اور ماڈل شفینہ پٹیل شاہ نجی دورے پر کراچی پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان کے سرفہرست ایڈورٹائزرز میں سے ایک علی ثقلین جو شفینہ پٹیل کے قریبی دوست بھی ہیں ان کے ہمراہ ہیں۔
علی ثقلین کراچی کے سماجی منظرنامے کی اہم شخصیت ہیں جو شفینہ کے دورے میں میزبانی کریں گے اور انہیں کراچی کے متحرک کلچر اور میزبانی کی روایت سے روشناس کرائیں گے۔ شفینہ اپنے دورے کے دوران کراچی کے اہم مقامات کا دورہ کرنے کے ساتھ ہوٹلز میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گی جس میں ان کی ملاقات کراچی کی بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات، فنکاروں اور سماجی شخصیات سے ہوگی۔
شفینہ نے حال ہی میں مس پاکستان ورلڈ 2023کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم اینمل میں کے نمایاں فنکاروں کے ساتھ اپنے فن کا لوہا منوایا۔ اپنے دورے کے بارے میں شفینہ نے علی ثقلین کی کراچی کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی کوششیں قابل تعریف ہیں کراچی کے لیے علی ثقلین کا جذبہ متاثر کن ہے اور میں ان کی پرخلوص میزبانی پر شکر گزار ہوں۔
کراچی میں آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شفینہ پٹیل کا خیرمقدم کیا اور انہیں گورنر ہاؤس سے کی جانے والی فلاحی اور سماجی خدمات سے آگاہی فراہم کی۔ شفینہ نے آرٹس کونسل کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
علی ثقلین نے شفینہ پٹیل کی میزبانی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی خوبصورتی سے شفینا کو آگاہ کرنا اور ان کی پرجوش میزبانی میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفینہ کی کراچی میں موجودگی ہمارے شہر کے لیے خوشی کے مواقع فراہم کریگی اور میں اس تجربے کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں۔
شفینہ پٹیل کے کراچی دورے کو میڈیا پر بے حد کوریج مل رہی ہے ساتھ ہی علی ثقلین کے کراچی کے سفیر کی حیثیت سے خدمات کو بھی سراہا جارہا ہے۔
شفینہ کا پس منظر
– لندن، برطانیہ ¹ میں پیدا ہوئیں
– برطانوی-پاکستانی ماڈل، ٹی وی پریزنٹر، اداکار، اور سماجی کارکن
– شاہ رخ خان، رنبیر کپور، اور بوبی دیول کے ساتھ اینیمل سمیت بالی ووڈ کی فلموں میں نمایاں کردار ادا کیے
شفینہ کی کامیابیاں
– مس پاکستان ورلڈ 2023 ٹائٹل ہولڈر
– انہیں ان کی شائستگی اور سامعین کے دل موہ لینے والی پرکشش شخصیت کی بناء پر عالمی سطح پر پہچانا گیا
شفینہ کا دورہ نہ صرف ذاتی رہا ہے بلکہ اس نے بڑے پیمانے پر میڈیا کوریج بھی حاصل کی ہے، جس سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر اس کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔