محکمہ بہبودآبادی پنجاب،لاہور جنرل ہسپتال، اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے اشتراک سے ایک روزہ خاندانی منصوبہ بندی اور چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں سیمینار اور خاندانی منصوبہ بندی میلہ کا انعقادہوا۔


فوٹو کیپشن ۔۔محکمہ پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ آور ٹی سی آ ئی گرین سٹار کے اشتراک سے لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ بریسٹ کینسر بارے آ گاہی سیمینار و خاندانی منصوبہ بندی میلہ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ ثمن رائے شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو
==========================

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ بہبودآبادی پنجاب،لاہور جنرل ہسپتال، اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے اشتراک سے ایک روزہ خاندانی منصوبہ بندی اور چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں سیمینار اور خاندانی منصوبہ بندی میلہ کا انعقادہوا۔ تقریب میں ثمن رائے ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئر ڈپارٹمنٹ پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر، پرنسپل گائنی اوبسٹریکٹس جنرل ہسپتال لاہور، ڈاکٹر فریاد حسین، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ جنرل ہسپتال، ڈاکٹر زبدہ ریاض ڈائریکٹر ٹکنیکل پاپولیشن ویلفئر ڈپارٹمنٹ پنجاب، مظہر اقبال، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر لاہور،خبیب کیانی، سنیئر مینجر جنڈر ٹی سی آئی گرین سٹار، بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا مقصد خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنا، محکمانہ اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کرنا، چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی پھیلانا، اور خاندانی منصوبہ بندی ہیلتھ میلہ کو باقی صحت اقدامات سے منسلک کر کے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ س موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر، پرنسپل گائنی اینڈ اوبسٹریکٹس جنرل ہسپتال لاہور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑھتی آبادی اور صحت کے مسائل اس ں ات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اس ضمن میں ہونے والے تمام اقدامات کو یکجا کیا جائے اور ایک مربوط انداز میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کی کاکردگی کو سراہا اور مستقبل میں مل کر عوامی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کویقینی بنانے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فریاد حسین، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ جنرل ہسپتال، کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے قدرتی اور انسانی وسائل پر بہت بوجھ پڑ رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ سب مل کر اپنے تحت کوشش کریں اور آبادی کے اس طوفان کا تدارک کریں۔ جنرل ہسپتال، خبیب کیانی، سنیئر مینجر جنڈر ٹی سی آئی گرین سٹار، کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کی بے ھنگم آبادی سے جہاں صحت کے مسائل پیدا ہو رہے وہاں معاشرتی اور طبقاتی فرق اور ناانصافیاں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ اس لیے یہ سب کی بحیثیت قوم ذمہ داری ہے کہ ملک کر خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور بہتر صحت سہولیات کی فراہمی سے عوام کی زندگی میں مثبت کردار ادا کریں۔ تقریب میں مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر لاہور نے لاہور کی آبادی کے عدادوشمار پر روشنی ڈالی اور محکمہ بہبودآبادی کے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر سائرہ فیاض، ایسوسی ایٹ پروفیسر گائنی، جنرل ہسپتال نے پی پی آء یو سی ڈی، اس کے استعمال اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر امجد رمضان، ہیڈ آف وزیکٹمی، گنگارام ہسپتال نے خاندانی منصوبہ بندی اور نس بندی کی اہمیت اور استعمال پر گفتگو کی۔ آگاہی سیمنار کے ساتھ فیملی ہیکتھ سنٹر جنر ل ہسپتال لاہور میں مفت خاندانی منصوبہ بندی میلہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خاندانی منصوبہ بندی کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔