۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاک سینٹر مسجد المدینہ کے زیر اہتمام عظیم الشان بسلسلہ سالانہ میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد بتاریخ پانچ اکتوبر 2024ء بروز ہفتہ بوقت بعداز نمازِ عصر کیا گیا۔ محفل میں سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف سمیت آسٹریا کے چھوٹے بڑے شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کے بزرگوں، نوجوانوں، بچوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔نورانی محفل کے شرکا نے درود و سلام کی صدائیں بلند کیں اور
حضور پُرنور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منایا۔ اس موقع پہ خصوصی مہمان
جو کہ انگلینڈ سے تشریف لائے علامہ سید میران افضل شاہ اور پیر سید زاہد حسین شاہ بخاری رضوی تھے۔ محفل کی نقابت کے فرائض قاری شبیر نے بہت ہی
خوبصورت انداز میں انجام دیے۔ تلاوت قران پاک حافظ سریاب ادریس کو پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ تلاوت قران پاک کے بعد سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی
نعت کی سعادت آسٹریا کے مختلف نعت خواں کو حاصل ہوئی۔ پاک سینٹر مسجد المدینہ کے خطیب علامہ غلام مصطفی بلوچ نے اپنے مختصر خطاب میں سیرت النبی
ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا۔ خصوصی خطابات انگلینڈ سے تشریف لائے علامہ سید میران افضل شاہ اور پیر سید زاہد حسین شاہ بخاری رضوی نے حضور نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور میلاد منانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی شرط اولین ہے جس کی
تکمیل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ممکن نہیں۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا مستحسن اور جائز عمل ہے بلکہ مادہ پرستی کے اس
دور میں مسلمانوں کے دلوں میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دینے کا انتہائی موثر تیر بہدف نسخہ ہے، جس کی آج امت مسلمہ کو ضرورت ہے۔
بعداز نماز مغرب کے بعد سب نے مل کر صلات وسلام حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ السّلام پیش کیا۔ اخر میں خصوصی دعا ملک پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے
مسلمانوں حاضرین کے لیے خصوصی دعائیں کی۔ کانفرنس کے اختتام پر حاضرین محفل کے لئے لنگر و نیاز کا بھی
اہتمام کیا گیا۔ اخر میں پاک سینٹر مسجد المدینہ کے خطیب علامہ غلام مصطفی بلوچ نے تمام لوگوں کا کانفرنس میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔