دعا خان کی اداکاری لاہوریوں کو بھا گئی۔شمع تھیٹر ،کمال اور پنجابی تھیٹرز میں شاندار پرفارمنس پر شائقین نے کھل کر داد دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ دعا خان نے لاہور کے تھیٹروں میں اپنی اداکاری سے اپنا ایک مقام بنانا شروع کر دیا ۔تماثیل تھیٹر میں پرفارم کرنے کے بعد سے دعا خان نے لاہور میں واقع تھیٹروں میں کامیاب پرفارمنس سے اپنے پرستاروں میں اضافہ کرلیا۔ آرٹسٹ دعا خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے تماثیل تھیٹر میں پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے ان کو اپنے ڈراموں میں کام دیا اس کے بعد سے لاہور کے تھیٹروں میں انہیں کام ملنا شروع ہوا۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اسٹیج کی دنیا میں نام بنانے کے لئے بڑی محنت اور جدوجہد کررہی ہوں ۔
Load/Hide Comments