کراچی
شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کے جانشین اور صاحبزادے کامران مہدی نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں دنیاکے موسیقی کے اس عظیم گلوکار کی اولاد ہوں اور ان سے وابستہ فنی روایات کا امین ہوں اور اسے آگے لیکر چل رہا ہوں میرا اور مہدی حسن کا کوئی مقابلہ نہیں ہے ایسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں میں کوشش کر رھا ہوں کہ ان کے فن گائیکی سےُ کچھ سیکھ سکوں وہ گزشتہ روز کلچر کمیٹی کراچی پریس کلب کے
زیر اہتمام منعقدہ جشن مہدی حسن کے سلسلےُ کی تقریب شب غزل میں پرفارمنس سے قبل شائقین موسیقی سے خطاب میں کہی انہوں نے کہا کہ جشن مہدی حسن رواں ماہ میں پاکستان کے تمام بڑے شہروں لاھور اسلام آباد ملتان پشاور چیچہ وطنی ودیگر شہروں میں ۱۵ پروگرام پیش کرینگے جس کے آرگنائزر رئیس مرچنٹ ہیں جبکہ کامران مہدی جلد ہی پریس کانفرنس میں اہم اعلان کرینگے شب غزل میں ملتان سے آئی ہوی گلوکارہ ہفسہ ندیم شازیہ کو ثر ، شبانہ کوثر نے بھی ڈوئیٹ پیش کئے جبکہ کامران مہدی نے دو گھنٹے سے ذائید سولو پرفارمنس دے کر داد تحسین حاصل کی اور کراچی میں سنجیدہ کلاسکی موسیقی کو جلا بخشی پروگرام کی میزبانی کے فرائیض عبدالوسیع قریشی معروف سنگر تنویر آفریدی فیصل ندیم اور ارشد خاور نے بہت خو بصورت انداز میں ادا کئے جبکہ جوائینٹ سیکریٹری محمد منصف ، اطہر جاوید صوفی اور ذوالفقار واؤچو نے مہمانوں اور شریک فنکاروں کا خیر مقدم کیا شب غزل میں مہدی حسن کے خاندان کے افراد تینوں بیٹیا ں ، داماد، ان لاز ، پوتوں نواسوں نے بطور خاص شرکت کی تقریب میں فیصل ندیم کی تحریر کردہ کتاب کامران مہدی کے دست مبارک سے اطہر جاوید صوفی محمد منصف شمس کیریو جاوید جئے جا ،شعیب محمد ،مطلوب حسین کو پیش کی گئیں شب غزل رات ۲ بجے تک جاری رہی جسمیں بابر عباسی رکن اسمبلی ثانیہ بلوچ پریس کلب کے ممبران اکابرین اور انکی فیمیلیز نے شرکت کی