وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودنے کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں روٹری کلب کے تعاون سے کالج آف ارتھ ایند انوائرنمنٹل سائنسز کے لان میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، فیکلٹی ممبران اورملازمین نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالد محمود نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد درخت لگائیں اور بہتر مستقبل کے لیے ان کی دیکھ بھال کریں۔ پروفیسرڈاکٹر ساجدرشید نے کہا کہ سموگ اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے قدرتی ماحول کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔
Load/Hide Comments