معروف گلوکارہ شازیہ منظور کا نیا گانا ” توری جاندی “ کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئی


لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ شازیہ منظور کا نیا گانا ” توری جاندی “ کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئی گانا سوشل میڈیا ٹاک سمیت دیگر میوزک چارٹ پر ٹاپ ٹین پوزیشن پر آگیا گانے کو ہمسایہ ملک بھارت میں بھی پذیرائی ملنا شروع ہوگئی نامور بھارتی گلوکار دلیر سنگھ مہدی ،ہنس راج ہنس، جسی جسپیر اور رفاقت علی خان نے شازیہ منظور کو ان کے گانے کی مقبولیت پر مبارکباد پیش کی اور ان کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ان فنکاروں کا کہنا تھا شازیہ منظور میوزک کی دنیا میں لیجنڈ گلوکارہ ہے جنہوں نے اپنے جتنے بھی گانے گائیں وہ اب تک عوام کی زبان زدعام بن چکے ہیں ان یہ نیا گانا ”توری جاندی “ نے بھی ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے جو میوزک کے دلدادا افراد کو بے حد پسند آیا ہے دوسری جانب نامور گلوکارہ شازیہ منظور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوک سٹیوڈیو کے اس گانے کو نامور موسیقار ذوالفقار جبار خان نے بہت ہی خوبصورت انداز میںپرڈیوس کیا ہے کوک سٹوڈیو کی تمام ٹیم ممبران نے اپنی محنت سے ایسا میوزک شائقین تک پہنچایا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میںمقبول ہورہا ہے ویڈیوسانگ دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ٹک ٹاک ایپ پر بھی ٹرینڈنگ سونگ بن گیا جس کو پاکستان ،بھارت اور دنیابھر کے میوزک شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملنے لگی تفصیلات کے مطابق نامور گلوکارہ شازیہ منظور کے نئے گانے ” توری جاندی“کوکوک سٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا گیا جس کو میوزک کے دلدادا افراد کی جانب خوب پسند کیا جارہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی آواز کے ذریعے دنیا بھر میں امن پیار محبت کا پیغام دینے کے ساتھ میوزک کے چاہنے والوں کو اچھی موسیقی فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہوں ۔