ہینڈ آؤٹ نمبر
عالمی بینک کا صوبہ بھر میں جاری بہبود آبادی کا پروگرام خاندانی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کے ذرائع اور اس کے استعمال پر مبنی ہے
لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری خدمات تک مفت رسائی، خدمات میں نگہداشت کے معیار کو ادارہ جاتی شکل دے رہا ہے
یہ پروگرام کلینکل فرنچائزنگ، واؤچر سکیموں، اور کمیونٹی لیڈرز کے ذریعے فیملی پلاننگ کونسلنگ جیسی اختراعات کو بڑھا نے میں مدد گار ثابت ہورہا ہے
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت انسانی ترقی اور خدمات کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو مذید مضبوط بنایا جارہا ہے
فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت پر سماجی رویے میں تبدیلی کیلئے نوجوانوں اورمردوں کی شمولیت کے لیے مرد خاندانی بہبود کے مراکز کا قیام اوروئیر ہاؤس پنجاب کا قیام عمل
لاہور 24جولائی۔۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی آئی ایف و ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ثمن رائے نے کہاہے کہ عالمی بینک کا صوبہ بھر میں جاری بہبود آبادی کا پروگرام خاندانی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کے ذرائع اور اس کے استعمال سے پنجاب میں آبادی میں اضافے کو کم کرنے پر مبنی ہے۔ ورلڈ بنک کا یہ پروگرام پنجاب کے لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری خدمات تک مفت رسائی کی فراہمی اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات میں نگہداشت کے معیار کو ادارہ جاتی شکل دے رہا ہے۔ ڈیلیوری سسٹم اور لوگوں میں شعور و آگاہی اور بہتر صحت سے وابستہ سہولیات کی فراہمی کو فوکس کررہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کا یہ پروگرام کلینکل فرنچائزنگ، واؤچر سکیموں، اور کمیونٹی لیڈرز کے ذریعے فیملی پلاننگ کونسلنگ جیسی اختراعات کو بڑھا نے میں مدد گار ثابت ہورہا ہے۔ اس پروگرام کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں پائلٹ کیا گیا ہے جس سے خاندانی منصوبہ بندی کے نتائج میں بہتری آ رہی ہے۔ اس پروگرام کو ان دور دراز علاقوں اور کمیونٹیز تک پہنچایا جارہا ہے جہاں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات محدود یا کوئی رسائی نہیں ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز، فیملی ویلفیئر ورکرز اور کمیونٹی ہیلتھ ورکرز ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے صحت کی سہولیات، فیملی ہیلتھ کلینک اور فیملی ویلفیئر سے منسلک ہیں۔ یہ پروگرام واؤچر ترغیبی اسکیم، سماجی مارکیٹنگ، مرد اور کمیونٹی رہنماؤں کی مصروفیت، اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کے استعمال میں اضافے کے لیے نوجوانوں کے پلیٹ فارمز کو بڑھا نے میں مدد گار ثابت ہورہا ہے،اس ورلڈ بنک پروگرام کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والوں کے باہمی رابطے کو بھی بہتر بنا دیا گیا ہے۔ ثمن رائے نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت انسانی ترقی اور خدمات کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو مذید مضبوط بنایا جارہا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کی مضبوطی کے لیے تمام مسنگ ایریاز کو شامل کیاگیا ہے۔ پنجاب پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی سروس ڈیلیوری کی تمام سطحوں پر ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن، تمام یونٹس میں غائب سہولیات کی فراہمی،صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر دفاتر کی تعمیر،فیملی ہیلتھ کلینکس کی تعمیر،ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، پیداوار اور پرنٹنگ یونٹ لاہو ر کو مذید فعال بنایا جارہا ہے۔پنجاب کے تمام ڈویژنوں میں یونیورسٹیوں کا احاطہ کرنے والی فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت پر سماجی رویے میں تبدیلی کے لیے نوجوانوں کی شمولیت،مردوں کی شمولیت کے لیے مرد خاندانی بہبود کے مراکز کا قیام اوروئیر ہاؤس پنجاب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی آئی ایف و ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ثمن رائے نے کہاہے کہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اس وقت متعدد دور رس نتائج کے حامل اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہے جو مجموعی طور پر اسے فروغ دیتے ہوئے اس کی صلاحیت کو مزید تقویت میسر آ سکے گی۔
٭٭٭٭٭
Load/Hide Comments