مس یونیورس کا مقابلہ معروف پاکستانی اداکارہ نے جیت لیا


مالدیپ میں مس یونیورس پاکستان کا مقابلہ اداکارہ نور زرمینہ نے جیت لیا۔

دبئی کی ایک کمپنی کی جانب سے مس یونیورس پاکستان مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کا تاج اداکارہ نور زرمینہ کے سر سج کیا اب وہ نومبر میں میکسیکو میں مس یونیورس پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے والی 29 سالہ نور زرمینہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ اداکارہ نے بیالوجی اور بزنس کی تعلیم حاصل کی ہے اور لندن میں وینچر کیپٹل انویسٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

نئی مس یونیورس پاکستان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں عاجزی اور اعتماد میں توازن برقرار رکھنا سب سے بہتر ہے کیونکہ آپ ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا سیکھتے ہیں، یہ مقابلہ انفرادی مسابقتی مقابلہ حسن کے مقابلے کے بجائے ٹیم کے کھیل کی طرح محسوس ہوتا ہے۔‘

شالیمار پولیس کی کارروائی ، جیولر زشاپ میں چوری کرنیوالا 3رکنی گینگ گرفتار

واضح رہے کہ مس یونیورس پاکستان کے مقابلے میں نمرہ جیکب فرسٹ رنر اپ رہیں۔ دیگر فائنلسٹس میں کیرن پنٹو، انزیلہ عباسی، حور مہاویرا اور زینب رضا شامل

ہیں۔