صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی کوٹ لکھپت جیل ہسپتال آمد۔ائی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر نے صوبائی وزیر صحت کا استقبال کیا


صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کوٹ لکھپت جیل ہسپتال کے دورہ کے دوران قیدیوں کے لئے تیار کردہ کھانا کا معیار چیک کررہے ہیں، لاہور، 22 جولائی
==================

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی کوٹ لکھپت جیل ہسپتال آمد۔ائی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر نے صوبائی وزیر صحت کا استقبال کیا۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے جیل ہسپتال کا دورہ کیا اور فرداً فرداً مریض قیدیوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے جیل ہسپتالوں کی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تمام جیل ہسپتالوں کی ریویمپنگ مرحلہ وار کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مریض قیدیوں کی سہولیات کے لئے تمام ہسپتالوں میں لائف سیونگ ڈرگز فراہم کردی گئیں ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر 43 جیل ہسپتالوں میں 60 ہزار سے زائد قیدیوں اور سٹاف کی مکمل سکریننگ کر لی گئی ہے جن میں ایڈز، ہیپاٹائیٹس بی، سی اور ٹی بی کے ٹیسٹس شامل ہیں۔خوجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ تمام جیل ہسپتالوں میں خالی آسامیوں پر فوری ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر صحت نے کوٹ لکھپت جیل ہسپتال کے لئے کلر ڈوپلر ٹیسٹ والی جدید الٹرا ساؤنڈ مشین، ایکسرے مٹیریل، ڈینٹل مٹیریل اور انسولین فوری فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ ڈینٹل سرجن، ویمن میڈیکل آفیسر اور فزیشن ڈاکٹرز جلد تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائیلاسز مریضوں کے لئے ڈائیلائزرز اور ٹیکنیشن بھی فوری فراہم کئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر صحت نے جیل ہسپتالوں کے تمام اشوز مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔یہ
کمیٹی ہر 15 دن بعد جیل ہسپتالوں کے تمام معاملات کا جائزہ لیکر حل تجویز کرے گی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور آئی جی جیل خانہ جات ہر ماہ اجلاس طلب کرکے زیر التوا معاملات کا خود جائزہ لیں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈکٹر یونس، ڈاکٹر شاہجہان اور ڈپٹی سیکرٹری راؤ عالمگیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔