آج پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف

جسٹس عالیہ نیلم آج لاہور ہائی کورٹ کی پہلی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گی۔

جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری تقریب صبح ساڑھے 9 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے منظوری دینے کے بعد وزارت قانون نے جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔