مظفرگڑھ سے انتہائی دردناک اور شرمناک خبر سامنے آگئی۔

پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں چچی نے مبینہ طور پر 5 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش صندوق میں چھپا دی، مقدمہ درج کر لیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں چچی نے بچے کو قتل کرکے لاش صندوق میں چھپانے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے روہیل انوالی میں چچی نے مبینہ طور پر 5 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش صندوق میں چھپا دی۔

لاہور: گھر سے صندوق میں بند 2 لاشیں برآمد

2 روز قبل 5 سالہ طاہر کے غائب ہونے کے بعد تھانہ روہیلا نوالی میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، بچے کی تلاش شروع کی تو اسے گھر میں ہی موجود ایک صندوق سے بچے کی لاش برآمد ہوئی، شک ہونے پر مقتول بچے کی چچی کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمہ نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی لڑائی کے بعد غصہ میں آکر 5 سالہ طاہر کو گلہ دبا کر قتل کیا۔