نئی نسل کو منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، سخت سے سخت کارروائیاں کی جائیں گی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن

نئی نسل کو منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، سخت سے سخت کارروائیاں کی جائیں گی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن

نئی نسل کو منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، سخت سے سخت کارروائیاں کی جائیں گی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن

=====================

بانیٔ پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ
تازہ ترینقومی خبریں10 جولائی ، 2024
FacebookTwitteryoutubeWhatsapp
لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔

ریفرنس کے گواہ سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔

پرویز خٹک کا ریکارڈ کرایا گیا بیان
پرویز خٹک نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ نیب نے مئی 2023ء میں مجھ سے 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے بیان لیا تھا۔

بیان میں پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستان سے غیر قانونی طور پر باہر بھجوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔

ریکارڈ کرائے گئے بیان میں سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، میٹنگ میں اضافی ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا۔

پرویز خٹک نے بیان میں کہا ہے کہ اضافی ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا تھا، کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کیے گئے۔

ریکارڈ کرائے گئے بیان میں پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اضافی ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی، ریفرنس کے تفتیشی افسرنے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی۔

آج کی سماعت کے دوران ایک گواہ پر جرح مکمل کی گئی جبکہ 1 گواہ کا بیان قلم بند ہوا۔

کیس کے دیگر 2 گواہ اعظم خان اور زبیدہ جلال آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔
===================

اسلام آباد: بچت بازار میں آتشزدگی، 700 دکانیں جل گئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن بچت بازار میں آگ لگنے سے 700 دکانیں جل گئیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق آگ جوتوں اور گارمنٹس ک سیکشن میں لگی، بعد میں آگ نے برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔

فیس بک ویڈیو گریب
فیس بک ویڈیو گریب
کافی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا، 31 فائر بریگیڈز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

آگ بجھانے میں پاکستان نیوی، ایئر فورس اور راولپنڈی انتظامیہ سے بھی معاونت لی گئی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

آ گ لگنے کی وجوہات کے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں: پولیس
اتوار بازار میں آگ لگنے کے واقعے پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا بیان سامنے آ یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور سینئر کمانڈ واقعے کی جگہ موجود ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اتوار بازار کے پورے علاقے کو پولیس تعینات کر کے کارڈن آف کر دیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک فلو بحال رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اتوار بازار کے گرد ونواح میں ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری آج لگنے کے مقام پر غیر ضروری مجمع نہ لگائیں، پولیس سے تعاون کریں۔