لاہور میں پینک بٹن 15 کے ذریعے موبائل فون چھیننے والوں کا خاتمہ آسان ہو گیا

لاہور میں پینک بٹن 15 کے ذریعے موبائل فون چھیننے والوں کا خاتمہ آسان ہو گیا ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر کے 100 مقامات پر پینک بٹن 15 نصب کیا گیا ہے جسے سیف سٹی پروجیکٹ کے لائیو کیمروں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ہر پینک بٹن کے ساتھ وائی فائی سسٹم فراہم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی شہری سے اگر موبائل فون چھین لیا جائے تو وہ فوری طور پر قریبی علاقے میں پینک بٹن کو دبائے اس کا رابطہ فوری طور پر سیف سٹی پروجیکٹ میں پولیس اہلکاروں سے ہوگا جو اس کی لوکیشن کو کیمروں میں لائیو دیکھیں گے اس سے معلومات لیں گے ہدایت جاری کریں گے

فوری طور پر پولیس اس کی مدد کے لیے پہنچے گی اور موبائل فون چھیننے والے یا کسی بھی دیگر جرم میں ملوث شخص کے خلاف قانون حرکت میں ا جائے گا اور اس کے گرد گھیرا تنگ ہوگا اور اس کی گرفتاری عمل میں ا سکے گی سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سسٹم

اور پینک بٹن 15 کا منصوبہ کامیابی سے لاہور میں چل رہا ہے اس کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گا لاہور کے مزید مقامات پر پینک بٹن لگایا جائے گا دیگر صوبوں بالخصوص کراچی جیسے شہر میں موبائل فون چننے والوں اور سٹریٹ کرائم میں

ملوث افراد کے خلاف بروقت اور موثر کاروائی کے لیے یہ طریقہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے کامیابی سے دہرایا جا سکتا ہے

ہینڈ آؤٹ نمبر 777
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا بھی شریک ہوئے
قومی سلامتی کیلئے جامع اقدامات، محرم الحرام سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ
ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب کے پیشگی اقدامات پر بھی بریفنگ،مون سون کے دوران سیلاب کے امکان کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کے منصوبے کا بھی جائزہ
سی پیک اور نان سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کی سیکورٹی سے متعلق امور اور حکمت عملی پرتبادلہ خیال، مجموعی سکیورٹی صورتحال پر غور
حتیٰ الامکان کوشش ہوگی کہ عاشورہ پر موبائل سروس یا انٹر نیٹ سروس بند نہ ہو، لاؤڈ سپیکر سے بعض عناصر اسلام اور اسلام مخالف جیسی صورتحال پیدا کردیتے ہیں، حل سوچنا ہوگا:مریم نواز
وطن عزیزکی خدمت اور حفاظت کیلئے ایک ٹیم ہیں، محرم کی حساسیت کا بخوبی اندازہ ہے، کچھ عناصر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مل کر ناکام بنانا ہے: وزیر اعلیٰ
عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے باہمی تعاون کا سلسلہ قابل تحسین ہے، موثرسیکورٹی کیلئے حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے:لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا
لاہور08 جولائی:…… وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے مطابق قومی سلامتی کے لیے جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے حکومت پنجاب کے پیشگی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی اورمون سون کے دوران سیلاب کے امکان کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی پیک اور نان سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کی سیکورٹی سے متعلق امور اور حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ سمیت سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزکی خدمت اور حفاظت کے لئے ایک ٹیم ہیں۔ محرم الحرام کی حساسیت کا بخوبی اندازہ ہے ہر امر کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ بہت سے عناصر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے مذموم عزائم کو مل کر ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اور ریگو لر رپورٹس بہت اہمیت رکھتی ہیں، ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے پیشگی اطلاع اور اقدامات موثر ثابت ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آر پی اوز ڈی پی اوز کو مجالس کی سیکورٹی خود چیک کرنے ہدایت کی گئی ہے۔امن وا مان کے قیام کے لئے صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں علما ء سے تفصیلی ملاقات کرچکے ہیں۔پولیس افسران کو علما کرام کے پاس خود جانے کی ہدایت کی ہے۔ محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم میں منسٹر بیٹھیں گے، لائیو سٹریمنگ سے ہر جلوس اور مجلس چیک کی جارہی ہے۔ تمام مجالس کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر استعمال کر کے بعض عناصر اسلام اور اسلام مخالف جیسی صورتحال پیدا کردیتے ہیں، حل سوچنا ہوگا۔ ہم دین اسلام سے پیار اور پیروی کرنے والے لوگ ہیں۔ کسی مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ محض مجرم ہوتا ہے۔ نفرت انگیز تقریر پر چیک رکھنا بہت ضرور ی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید بتایا کہ حتیٰ الامکان کوشش ہوگی کہ عاشورہ پر موبائل سروس یا انٹر نیٹ سروس بند نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں سمیت غیر ملکی افراد کی سکیورٹی کو ہر طرح سے فول پروف بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔بلٹ پروف گاڑی کے بغیر چینی باشندوں کی نقل وحمل نہیں ہوگی۔حکومت پنجاب بلٹ پروف وین اور بسیں منگوارہی ہے۔ پنجاب میں ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ کے سد باب کے لئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔لاہور میں بروقت نکاسی آب یقینی بنانے کے لئے اہم مقامات پر واساایمرجنسی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔رود کوہی کی صورت میں بچاؤ کے لئے وقت بہت کم ہوتا ہے۔ممکنہ سیلاب کی صورت میں عوام کی جان ومال کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کا انخلا بھی یقینی بنایا جائے گا۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے باہمی تعاون کا سلسلہ قابل تحسین ہے۔ موثرسیکورٹی کے لیے حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے۔ہمیں سیلاب سے بچنے کے لئے وسیع المدت پائیدار حفاظتی تدابیر کرنے کی ضرورت ہے۔محرم الحرام میں باہمی تعاون سے سے فول پروف سیکورٹی کے کے جامع انتظامات کیے جائیں گے۔سیکورٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مددلی جائے تاکہ سیکورٹی پر مامور دستیاب نفری بخوبی اپنے فرائض سرانجام دیے جا سکیں۔اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر اعلی عسکری، انٹیلی جنس اور حکومتی حکام نے شرکت کی۔
٭٭٭٭