خواتین کو تحفظ ، پولیس کی فوری مدد اور ریسکیو خدمات فراہم کرنے میں پنجاب پولیس سب سے آگے ، پہلا وومن ورچول پولیس اسٹیشن کامیابی سے کام کر رہا ہے

خواتین کو تحفظ ، پولیس کی فوری مدد اور ریسکیو خدمات فراہم کرنے میں پنجاب پولیس سب سے آگے ، پہلا وومن ورچول پولیس اسٹیشن کامیابی سے کام کر رہا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خود جائزہ لینے پہنچیں نگرانی بھی کر رہی ہیں ۔ لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر خاتون کو مسلسل ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے ایا سیف سٹی کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ اور ورچول وومن پولیس اسٹیشن کی بدولت ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا

۔ پہلی مرتبہ صوبے میں خواتین کو سفر کے دوران اور پبلک مقامات پر تحفظ کا احساس ہونے لگا اوباش اور تنگ کرنے والے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ورچول وومن پولیس اسٹیشن کی کامیابی کو دیکھ کر اس کا دائرہ کار بڑھانے پر غور مختلف شہروں میں

صورتحال کا جائزہ لینے اور وہاں پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ ۔ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور پولیس کی فوری مدد اور ریسکیو کے معاملات میں پنجاب سب سے اگے نظر ا رہا ہے پولیس افسران اور اہلکاروں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی نگرانی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا ہے ۔

لاہور 9-جولائی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چنیوٹ احمد نگر کے قریب حادثے کے میں 5-قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
===============

ہینڈ آؤٹ نمبر 777
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا بھی شریک ہوئے
قومی سلامتی کیلئے جامع اقدامات، محرم الحرام سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ
ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب کے پیشگی اقدامات پر بھی بریفنگ،مون سون کے دوران سیلاب کے امکان کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کے منصوبے کا بھی جائزہ
سی پیک اور نان سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کی سیکورٹی سے متعلق امور اور حکمت عملی پرتبادلہ خیال، مجموعی سکیورٹی صورتحال پر غور
حتیٰ الامکان کوشش ہوگی کہ عاشورہ پر موبائل سروس یا انٹر نیٹ سروس بند نہ ہو، لاؤڈ سپیکر سے بعض عناصر اسلام اور اسلام مخالف جیسی صورتحال پیدا کردیتے ہیں، حل سوچنا ہوگا:مریم نواز
وطن عزیزکی خدمت اور حفاظت کیلئے ایک ٹیم ہیں، محرم کی حساسیت کا بخوبی اندازہ ہے، کچھ عناصر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مل کر ناکام بنانا ہے: وزیر اعلیٰ
عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے باہمی تعاون کا سلسلہ قابل تحسین ہے، موثرسیکورٹی کیلئے حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے:لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا
لاہور08 جولائی:…… وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے مطابق قومی سلامتی کے لیے جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے حکومت پنجاب کے پیشگی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی اورمون سون کے دوران سیلاب کے امکان کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی پیک اور نان سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کی سیکورٹی سے متعلق امور اور حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ سمیت سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزکی خدمت اور حفاظت کے لئے ایک ٹیم ہیں۔ محرم الحرام کی حساسیت کا بخوبی اندازہ ہے ہر امر کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ بہت سے عناصر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے مذموم عزائم کو مل کر ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اور ریگو لر رپورٹس بہت اہمیت رکھتی ہیں، ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے پیشگی اطلاع اور اقدامات موثر ثابت ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آر پی اوز ڈی پی اوز کو مجالس کی سیکورٹی خود چیک کرنے ہدایت کی گئی ہے۔امن وا مان کے قیام کے لئے صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں علما ء سے تفصیلی ملاقات کرچکے ہیں۔پولیس افسران کو علما کرام کے پاس خود جانے کی ہدایت کی ہے۔ محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم میں منسٹر بیٹھیں گے، لائیو سٹریمنگ سے ہر جلوس اور مجلس چیک کی جارہی ہے۔ تمام مجالس کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر استعمال کر کے بعض عناصر اسلام اور اسلام مخالف جیسی صورتحال پیدا کردیتے ہیں، حل سوچنا ہوگا۔ ہم دین اسلام سے پیار اور پیروی کرنے والے لوگ ہیں۔ کسی مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ محض مجرم ہوتا ہے۔ نفرت انگیز تقریر پر چیک رکھنا بہت ضرور ی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید بتایا کہ حتیٰ الامکان کوشش ہوگی کہ عاشورہ پر موبائل سروس یا انٹر نیٹ سروس بند نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں سمیت غیر ملکی افراد کی سکیورٹی کو ہر طرح سے فول پروف بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔بلٹ پروف گاڑی کے بغیر چینی باشندوں کی نقل وحمل نہیں ہوگی۔حکومت پنجاب بلٹ پروف وین اور بسیں منگوارہی ہے۔ پنجاب میں ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ کے سد باب کے لئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔لاہور میں بروقت نکاسی آب یقینی بنانے کے لئے اہم مقامات پر واساایمرجنسی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔رود کوہی کی صورت میں بچاؤ کے لئے وقت بہت کم ہوتا ہے۔ممکنہ سیلاب کی صورت میں عوام کی جان ومال کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کا انخلا بھی یقینی بنایا جائے گا۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے باہمی تعاون کا سلسلہ قابل تحسین ہے۔ موثرسیکورٹی کے لیے حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے۔ہمیں سیلاب سے بچنے کے لئے وسیع المدت پائیدار حفاظتی تدابیر کرنے کی ضرورت ہے۔محرم الحرام میں باہمی تعاون سے سے فول پروف سیکورٹی کے کے جامع انتظامات کیے جائیں گے۔سیکورٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مددلی جائے تاکہ سیکورٹی پر مامور دستیاب نفری بخوبی اپنے فرائض سرانجام دیے جا سکیں۔اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر اعلی عسکری، انٹیلی جنس اور حکومتی حکام نے شرکت کی۔
٭٭٭٭