شعبہ تفتیش ایسٹ نے نامعلوم/ لاوارث نعش ملنے کا معمہ حل کرلیا،مرکزی ملزم گرفتار۔ترجمان

کراچی،09, جولائی: –

شعبہ تفتیش ایسٹ نے نامعلوم/ لاوارث نعش ملنے کا معمہ حل کرلیا،مرکزی ملزم گرفتار۔ترجمان

نعش کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی۔ ترجمان

مورخہ 04 جولائی کو سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانہ کی حدود سے پولیس کو لاوارث نعش ملی۔ ترجمان

مقدمہ ذریعہ سرکار درج یونیکے بعد تفتیش کے فرائض انویسٹی گیشن ایسٹ کو تفویض کیئے گئے۔ترجمان

پولیس نے اپنی تفتیش اور تحقیق کے علاوہ مخابر نیٹ ورک کو بھی علاقے میں سرگرم کیا۔ترجمان

مخبر کی اطلاع پر ماجد نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ لاوارث لاش یوسف ولد مہر علی کی تھی۔ترجمان

مقتول اور قاتل آپس میں رشتدار تھے۔ترجمان

مقتول قاتل کی بہن کو موبائل پیغامات بھیجا کرتا تھا۔ترجمان

مقتول کے موبائل پر قاتل کی بہن کی تصویریں دیکھ کر مجھے غصہ آگیا۔ملزم کا بیان

متوفی یوسف کو میں نے دھوکے سے بلایا اور قتل کیا۔ملزم

لاش خادم گوٹھ کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی۔ملزم

انویسٹی گیشن ایسٹ ملزم سے تفتیش کررہی ہے مذید انکشافات متوقع ہیں۔علینہ راجپرایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ

شعبہ تفتیش نے کیس میں اپنے تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور استعمال کیا۔ علینہ راجپر

قتل میں مدد کرنیوالے دو ملزمان میں سے ایک گرفتار ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ
=======================

آئی جی سندھ/پولیس تربیتی مراکز/ بہتری/ اقدامات/اجلاس

کراچی,09 جولائی 2024: –

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس کے تمام تربیتی مراکز/ کالجز میں پولیس ٹریننگ کے معیار کو مذید بہتر بنانیکے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریننگ سمیت سندھ پولیس کے تمام ٹریننگ سینٹرز/ کالجز کے پرنسپلز و دیگر سینئر پولیس افسران نے بالمشافہ و ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ نے اجلاس کو پولیس کے تربیتی مراکز میں جاری ٹریننگ کورسز،تربیتی نصاب و ٹریننگ ماڈیولز پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے تمام تر ترجیحات و جاری اقدامات کے بارے میں بتایا۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ صدر پاکستان کے احکامات کی روشنی میں سکرنڈ ٹریننگ سینٹر کی اپ گریڈیشن کے لیئے تمام تر ضروری امور کا جلد آغاز کیا جائے اور اس ضمن میں جامع تجاویز و سفارشات کو ہر سطح پر ملحوظ خاطت رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چھ ماہ میں پولیس تربیتی امور کے حوالے رزاق آباد اور شہداد پولیس ٹریننگ سینٹرز کی کارکردگی بہت اچھی رہی تاہم کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لیئے تمام تر انفرادی اور مجموعی اقدامات کو مذید ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے باقی ٹریننگ مراکز/ اداروں کو بھی تربیتی امور میں بہتری اور انھیں مطلوبہ معیار پر لانیکے لیئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانیکی ضرورت ہے۔

آئی جی سندھ اس موقع پر کمانڈنٹ رزاق آباد،گنجوٹکر حیدرآباد، سانگھڑ شہداد پور،اور جام نوازعلی اور لاڑکانہ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے لیئے ریوارڈ اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ پولیس ٹریننگ کے معیار کو مذید بہتر اور مربوط بنانیکے لیئے وہ اپنی اپنی کاوشوں اور اقدامات کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا ہیکہ میں بذات خود حکومت سندھ کع تربیتی اداروں کے سالانہ بجٹ میں اضافے کے حوالے سے سفارشات کرونگا۔انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں اس وقت سندھ پولیس کے 10 تربیتی مراکز کام کررہے ہیں اور میری خواہش ہیکہ کہ پولیس تمام تربیتی مراکز کے ٹرینرز اور ٹرینیز/ استاد اور شاگرد کے درمیان رشتہ اچھا اور مضبوط ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریننگ تمام ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی اپگریڈیشن کے حوالے سے جامع سفارشات تیار کرکے برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات ارسال کریں۔علاوہ اذیں بہترین اور صحت مند فضا کے لیئے پولیس کے جملہ تربیتی مراکز میں ماحول دوست درختوں،پودوں کی کاشت اور انکی مکمل دیکھ بھال کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔

انہوں نے ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ کو ہدایت دی کہ تربیتی اداروں کے بجٹ میں اضافے، مراکز کی عمارتوں کی مرمت،سہولیات اور تربیتی اوزار/ ٹولز کی فراہمی سے متعلق قابل عمل دستاویزی امور پر مشتمل مسودہ تیار کرکے حکومت سندھ سے منظوری و توثیقی اقدامات ارسال کیا جائے۔