وزیراعلی مریم کی ریڈ لائن کیا ہے ؟ وزیر اطلاعات نے یاد د لا دیا
وزیراعلی مریم کی ریڈ لائن کیا ہے ؟ وزیر اطلاعات نے یاد د لا دیا
پریس ریلیز
لاہور09جولائی:…. صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے ہر اجلاس میں عوام کی بہتری کےلئے ایک سے بڑھ کر ایک منصوبہ آتا ہے۔ آج عام آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا مسئلہ ہے۔ گو کہ بجلی وفاق کا مینڈیٹ ہے مگر عام آدمی کا مسئلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنا مسئلہ ہے ۔ روشن گھرانہ پروگرام کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔ بجلی کے بلوں سے ستائے پنجاب کے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب 50 یونٹس سے 500 یونٹس تک کے صارفین کو سولر مہیا کرنے جا رہی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت 90 فیصد حصہ پنجاب حکومت ادا کرے گی جبکہ صرف 10 فیصد حصہ صارفین کو ادا کرنا ہوگا۔ یہ بلین روپے کا منصوبہ ہے جسکی تفصیلات جلد عوام کے سامنے آ جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت کو نوٹیفائی کیا گیا ہے جس پر پوری کابینہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ آٹے ، آلو، پیاز و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے آئی ہیں اور اس حوالے سے انکا زیرو ٹالرنس ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد سوشو اکنامک رجسٹری اپنا کام کرنے لگ جائے گی جس کے تحت مستحقین کا ڈیٹا اکٹھا ہوگا اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے طرف سے دی جانے والی سبسڈی اور ریلیف سے مستفید ہو سکیں گے ۔ اس سے بڑی کوئی بھی سوشل سروس نہیں ہو سکتی۔
میں چیلینج کرتی ہوں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کوئی بھی منصوبہ صرف کاغذوں کی حد تک نہیں ہے۔ جو انہوں نے کہا اسے کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ کرپشن انکی ریڈ لائن ہے اور اس بات کو انہوں نے ثابت بھی کر کے دکھایا۔ پنجاب میں کوئی بھی ٹینڈر ملی بھگت ، سفارش یا انڈر ٹیبل نہیں ہوگا۔ اب ای ٹینڈرنگ ہوگی اور سب کے سامنے ہوگی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ تعلیم میں نئی ریفارمز، کمپری ہینسوو پروگرام لا رہے ہیں۔ دانش سکول فلیگ شپ پراجیکٹ، تنقید والوں کیلئے میٹرک کا نتیجہ کافی ہے۔
سرکاری سکول معیاری سکول کا وعدہ پورا کریں گے۔ وی سیز تعیناتیوں کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ ہم نے ابتدائی چند ماہ میں سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار اس حد تک بہتر کر دیا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پبلک سیکٹر کے سکولوں نے پرائیویٹ سکول مافیا کو مات دی ہے اور ان سے پوزیشنز چھینی ہیں۔ پبلک سکول سسٹم اتنا بہتر کریں گے کہ نجی سیکٹر اپنی فیسیں کم کرنے پر مجبور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک امتحانات میں ہم نے بوٹی مافیا کے خریدے گئے 270 سنٹرز پکڑے اور انٹر امتحانات میں اس حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی جس کے نتائج آج سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال بعد 9 میں سے 5 بورڈز میں سرکاری سکولز ٹاپ پوزیشن پر رہے ہیں جس پر میں پنجاب کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز بچوں کیلئے 25 کروڑ روپے کے ایوارڈز رکھے ہیں۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو ایک لاکھ 18 ہزار اساتذہ کی شارٹیج تھی۔ ہم سمارٹ پالیسی کے تحت اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے سرپلس اساتذہ کو یوٹیلائز کرتے ہوئے شارٹیج کو 38000 پر لائے ہیں۔ اس کے علاؤہ 2000 ایسی پوسٹیں تھیں جو سکول انفارمیشن ایپ میں چھپائی گئی تھیں، ہم نے انہیں عیاں کیا۔ انیوں نے مزید کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی میں رشوت یا سفارش نہیں چل سکے گی۔ ساؤتھ پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کیلئے کیلئے تین تین ماہ کے فنی کورسز پر مشتمل فاؤنڈیشن لرننگ پروگرام متعارف کروایا گیا ہے ۔
========================
ہینڈ آؤٹ نمبر ہینڈ آؤٹ نمبر781
”میرے بچو!قوم کو آپ پر فخر ہے،رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے، بڑھتے جا نا ہے“
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کو مبارکباد
لاہور9جولائی:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام طلبہ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ میرے بچو!قوم کو آپ پر فخر ہے۔ مریم نواز شریف نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لئے پیغام میں کہاکہ رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے، بڑھتے جا نا ہے۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ہر محنتی طالبعلم کے لئے ہیں۔
=====================
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر ہینڈ آؤٹ نمبر780
”500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کیلئے سولر سسٹم“: وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11 واں اجلاس
صوبائی کابینہ کاپہلی مرتبہ آٹے کے نرخ مقرر کرنے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین
پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے،عوام کے مفادات کا تحفظ بہت ضروری ہے: مریم نوازشریف
بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے،یہ نہیں ہونا چاہیے کہ سرمایہ کار امیر ہوجائیں اور غریب اپنی چھت بنانے سے بھی رہ جائے
مل جل کر محنت کے ساتھ سب نے آگے بڑھناہے،4ماہ میں پنجاب کی ینگ کابینہ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا
قرآن مجید کے معیاری نسخے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے اجراء، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھانے کی منظوری
ایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت دو سالہ فارمیسی اسسٹنٹ کورس (فارمیسی اپرنٹس کی رجسٹریشن) کو ختم کرنے کا حکم
کے ایف ڈبلیو ڈ ویلپمنٹ بینک، جرمنی سے ”گرین انرجی پروجیکٹ” کے لیے15ملین یورو گرانٹ حاصل کرنے کی اجازت دیدی گئی
سرکاری کالجوں میں ڈویژنل ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) اور پرنسپلز کی تقرری اورپوسٹنگ کا نیا طریقہ کا ر منظور کر لیا گیا
پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 میں ترامیم کی منظوری،قانون و پارلیمانی امور کے محکمہ میں مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا
پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور سپرنٹنڈنٹس سروس رولز2020،سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رولز 2013 میں ترامیم کی منظوری
لاہور9جولائی:……وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس منعقد ہوا،صوبائی کابینہ نے پہلی مرتبہ آٹے کے نرخ مقرر کرنے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں – بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے، اپنی ٹیم سے مل کر اس کاحل تلاش کیا -پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے-پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے ٹیکس واپس لینا خوش آئند امر ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان امر نہیں -آٹے کے نرخ 200روپے بڑھنے پر اپنی ٹیم کو فوراً بلا لیا -آٹا سستا رکھنے کے لئے مانیٹرنگ اور عملدرآمدضروری امر ہے -فوڈ منسٹر 16گھنٹے بنیادی اشیاء خوردونوش کے نرخ کنٹرول کرنے پر صرف کریں -فوڈ منسٹر کی انفرادی کارکردگی پوری کابینہ پر بھاری ہے – وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ غریب ملک میں رہتے ہیں عوام کے مفادات کا تحفظ بہت ضروری ہے -یہ نہیں ہونا چاہیے کہ سرمایہ کار امیر ہوجائیں اور غریب آدمی اپنی چھت بنانے سے بھی رہ جائے۔ مل جل کر محنت کے ساتھ سب نے آگے بڑھناہے -4ماہ میں پنجاب کی ینگ کابینہ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا-اجلاس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی جس کے مطابق قرآن مجید کے معیاری نسخے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے اجراء اورایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی-کابینہ نے سرکاری کالجوں میں ڈویژنل ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) اور پرنسپلز کی تقرری اورپوسٹنگ کے نئے طریقہ کا رکوبھی منظور کرلیا-کابینہ نے فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت دو سالہ فارمیسی اسسٹنٹ کورس (فارمیسی اپرنٹس کی رجسٹریشن) کو ختم کرنے کی منظوری دے دی اورماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بوائلرز اور پریشر ویسلز آرڈیننس 2002 میں ترمیم کو بھی منظور کر لیا گیا جس کے تحت غیر معیاری تیل استعمال نہیں کیاجاسکے گا-(جاری۔۔۔)
(بقیہ ہینڈآؤٹ نمبر 780)
اجلاس میں پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 میں ترامیم اورقانون و پارلیمانی امور کے محکمہ میں مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دی گئی-حکومت پنجاب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی-کابینہ نے پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور سپرنٹنڈنٹس سروس رولز 2020 میں ترامیم اور سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رولز 2013 میں ترامیم کی منظوری دی- انٹرنل اکاؤنٹ بیلٹی برانچ میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران بھی ترقی کے حقدار ہوں گے- والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھانے کی منظوری دی گئی-پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے موجودہ صدر استعفی منظور کیاگیااورادارے کے عبوری اور مستقل صدر کی تقرری کی منظوری دی گئی-کے ایف ڈبلیو ڈ ویلپمنٹ بینک، جرمنی سے ”گرین انرجی پروجیکٹ” کے لیے15ملین یورو گرانٹ حاصل کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت پنجاب کے سکولوں او رہسپتالوں کی سولر رائیزیشن کی جائے گی -اجلاس میں پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (PEECA) کے قیام کے لیے قانون سازی کی منظوری دی گئی-اجلاس میں عالمی ادارہ برائے خوراک او رزراعت کے تعاون سے زمین کے کٹاؤاور لائیوسٹاک مینجمنٹ کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے سے دیہی سطح پر روزگار بڑھنے کا امکان ہے-ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی- محتسب پنجاب کی رپورٹ 2023 اورپنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کی رپورٹ برائے سال 2022 اور2023پیش کی گئی- پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PPDCL) کے سی ای او کی دوبارہ تقرری کی منظوری دی گئی-جسٹس (ر) سردار احمد نعیم کی بطور ممبر پنجاب لیبر اپیلٹ ٹریبونل، ملتان کی تقرری کی شرائط و ضوابط کی منظوری دی گئی-کابینہ نے آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 154 کے نفاذ کی منظوری دی- پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کی منظوری دی گئی- کابینہ نے اجلاس میں پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی (PHFMC) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آئندہ مدت کے لیے تشکیل نو کی منظوری دی -چیئرمین، ڈرگ کنٹرول، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے لیے نامزدگیوں کی منظوری دی گئی-پنجاب صاف پانی کمپنیز (نارتھ اورساؤتھ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پرانڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دی گئی-کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء،معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی-صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ سلمان رفیق، بلال اکبر، سید عاشق حسین اور آئی جی پنجاب ڈیرہ غازی خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
٭٭٭٭
ل
ہینڈ آؤٹ نمبر ہینڈ آؤٹ نمبر781
”میرے بچو!قوم کو آپ پر فخر ہے،رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے، بڑھتے جا نا ہے“
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کو مبارکباد
لاہور9جولائی:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام طلبہ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ میرے بچو!قوم کو آپ پر فخر ہے۔ مریم نواز شریف نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لئے پیغام میں کہاکہ رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے، بڑھتے جا نا ہے۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ہر محنتی طالبعلم کے لئے ہیں۔