رپورٹ: محمد عامر صدیق۔
پاک فرینڈ آسٹریا کے صدر، پاکستانی کمیونٹی کی معروف علمی شخصیت ،اسلامک اسکالر اور آسٹریا کے سماجی، مذھبی اور سیاسی رہنما غلام مصطفی بلوچ کی صاحبزادی سارہ بلوچ کی شادی تیمومن البے کے صاحبزادے اکرم قاسیمی کے ساتھ بروز ہفتہ چھ جولائی 2024 کو ویانا کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔جس میں آسٹریا میں رہنے والی ملکی و غیرملکی کاروباری شخصیات،
مذہبی ،سیاسی، سماجی شخصیات سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی افیئر کونسلر شہزاد سلیم،پاکستان سفارتخانہ ویانا کے اَفسران
سمیت قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بالخصوص پاکستانی کمیونٹی نے یورپ کے
دوسرے ملکوں اور آسٹریا کے دور دراز کے شہروں سینک پولٹن، سالزبرگ، انس بروک، لینز،گراس،
ہورن اور کریمز سے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شادی کے موقع پر دولہا کے دوستوں نے
موروکو کے خصوصی گروپ کی جانب سے رقص بھی کیا گیا جو کہ ایک ثقافتی رقص ہے۔
کھانوں کا ذکر کریں تو پاکستانی، ترکی اور عربی کھانوں سے لوگوں کی تواضع کی گئی۔ شادی میں شریک مہمانوں نے تیمومن البے کے صاحبزادے اور پاک فرینڈ اسٹریا کے صدر غلام مصطفی بلوچ کی صاحبزادی کی شادی کی خوشی کے موقع پر مبارک باد دی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ تقریب کے ا ختتام پر غلام مصطفی بلوچ اور پوری بلوچ فیملی کی جانب سے تمام مہمانوں کا شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔