لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہوراورپاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام بین الا قوا می پولٹری ایکسپو اور سائنس کانفرنس 2024 کے حوا لے سے گذشتہ روز اجلاس کا انعقاد سٹی کیمپس میں ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلرمیری ٹورئیس پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس(تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن سے چیف آرگنا ئزرIPEXعبدالحیی مہتا،کنوینر پولٹری سائنس کانفرنس ڈاکٹر حنیف نذیر، میجر (ریٹا ئرڈ)سید جاوید حسین بخاری کے علاوہ ڈائریکٹر یواس ما ئکرو بیا لو جی انسٹی ٹیو ٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجئم اورڈائریکٹر ٹریننگ سینٹر فار با ئیو لوجکس پرو ڈکشن پروفیسر ڈاکٹر عا مر غفور باجوہ نے شر کت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی بین الا قوا می پولٹری سائنس کانفرنس 2024 کو کامیاب بنا نے کے لیئے ہر ممکنہ تعاون کرنے کے لیئے اما دہ ہے نیز ویٹر نری یونیورسٹی کے سیواس نارووال میں دور حا ضر کی سہو لیات سے مزین انفرا سٹر کچر اکیڈیمک بلاک، لیبار ٹری، کلینک، کمپو ٹر لیب اور پوسٹ مارٹم روم کے علا وہ مویشی پال حضرات کے جانورو ں کے علا ج معالجے سے متعلقہ دی جانے والی کلینکل سروسز کے بارے میں شر کا کو تفصیلی بتا یا نیز کہا کہ سیواس نارووال کے طلبہ ان سہو لیات سے فیلڈ سے متعلقہ عملی نالج بھی حا صل کر رہے ہیں۔عبدالحیی مہتا نے انٹر نیشنل پولٹری کانفرنس کے اغرا ض ومقا صد بیا ن کیئے جبکہ ڈاکٹر حنیف نذیر نے کہا کہ یہ کانفرنس پولٹری پرو فیشنلز، صنعتکاروں اور سائنسدانوں کیلیے اکٹھے ہو نے اور درپیش مسا ئل اورچیلنجز کو زیر بحث لا نے کے لیے اچھا موقع ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کانفرنس میں قومی و بین الاقوا می ماہرین شعبہ پولٹری میں ہو نے والی حالیہ سا ئنسی تر قی، جدید پریکٹس اور فارم مینجمنٹ جیسے اہم مو ضو عات پر خیا لات کا اظہا ر کر یں گے۔ قو می و بین الاقوا می تحقیق کار، پولٹری پرو فیشنلز اور سٹیک ہولڈرز کی اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں شر کت متوقع ہے۔