شازیہ مری ایم این اے سانگھڑ اور ضلعی چیئرمین سانگھڑ ریاض شاہ اس قتل میں سہولت کار ھے۔فوری معطل کیا جائے۔ رفیق مگسی، عبدالحلیم درس،نبی بخش درس
احتجاجی مظاہرہ
8 جولائی 2024
حر جماعت کے معزز سابقہ تعلقہ ناظم کھپرو حاجی خدابخش درس، محافظ عبدالخالق درس،کو جس طرح بے دردی سے شہید کیا گیا اور قاتل سرعام عام جشن مناکر یہ تاثر دیا گیا کہ سندھ میں لاقانونیت ھے۔ رفیق مگسی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد
شازیہ مری ایم این اے سانگھڑ اور ضلعی چیئرمین سانگھڑ ریاض شاہ اس قتل میں سہولت کار ھے۔فوری معطل کیا جائے۔ رفیق مگسی، عبدالحلیم درس،نبی بخش درس
پرامن سانگھڑ کو پیپلزپارٹی حکومت خونریزی میں دھکیل رہی ہیں۔حر جماعت انگریزوں کے سامنے نہیں جھکے تو انگریزوں کے باقیات کے سامنے کیسے جھکے گے۔حر جماعت مسلم لیگ فنکشنل پرامن جماعت ور سیاسی پارٹی ہے امن کا دامن کبھی بھی نہیں چھوڑا لیکن
اب ہمیں مجبور کیا جارہا ہیں۔ایسا نہ ھو کہ اگر حر جماعت باہر نکلی تو کوئی بھی طاقت روک نہیں سکے گی۔سیاسی قتل عام آخر کب تک سندھ میں پیپلزپارٹی والے کرتے رہیں گے۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انتقام والی سیاست کی ھے۔سانگھڑ پولیس کا کردار قاتلوں اور سہولت کاروں کے ساتھ منسلک ھے۔سانگھڑ پولیس کوئی قاتل گرفتار نہیں کر سکا۔قاتل خود جاکر پولیس کے پاس پیش ھوئے۔مری کھلے عام دہشتگرد بن کر گھوم رہیں ہیں کوئی
حکومتی ادارے مری قبیلے کو روک نہیں سکتے۔مری دہشت کے علامت بنے ھوئے ہیں۔سانگھڑ میں امن کو تباہ کرنے میں شازیہ مری کا کردار اہم ہے۔حر جماعت اور مسلم لیگ فنکشنل کا مطالبہ ھے کہ قاتل مریوں کو اور شازیہ مری ریاض شاہ کو فوری گرفتار کیا جائے۔اور قاتلوں کے گھروں کو بلڈوز کیا جائے۔اگر یہ عمل مسلم لیگ والے کرتے تو سندھ حکومت کی پوری مشینری حرکت میں آتی اور حر جماعت پر کہر بن کر ٹوٹتے۔حاجی خدابخش درس کا سانحہ بڑا ھے اس کو حر جماعت اور مسلم لیگ فنکشنل کبھی بھی بھلا نہیں سکتی۔
میڈیا سیل مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد